مسلم لیگ (ن ) میں شمولیت کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی، آزاد امیدوارعقیل ملک کا اعلان

ہفتہ 10 فروری 2024 20:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اور حلقہ این اے 54 سے کامیاب آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی ہے۔ایک انٹرویو میں عقیل ملک نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں یہ حلقہ خالی چھوڑا گیا تھا جس کی وجہ سے یہاں میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا۔

(جاری ہے)

مسلم لگ (ن) کی جانب سے ٹکٹ نہ دیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں کل بھی مسلم لیگی تھا آج بھی مسلم لیگی ہوں، میں نے حلقے کے عوام کے جذبات دیکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا، الیکشن کے بعد میری مسلم لیگ میں شمولیت کی کوئی شرط نہیں تھی۔یاد رہے کہ عقیل ملک نے این اے 54 میں چوہدری نثار اورغلام سرور کو شکست دی۔ دونوں حلقوں سے بالترتیب استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگکے امیدوار ان کے مقابلے پرنہیں تھے۔