Live Updates

اٹک میں مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،8 فروری کو عوام نے جبکہ 9 فروری کو کسی اور نے بھڑاس نکالی ، ملک امین اسلم

ہفتہ 10 فروری 2024 22:36

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 49 ، سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ میں الیکشن مہم میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ یہ متنازعہ اور عجیب و غریب الیکشن ہے اس کے باوجود لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیئے اوردعا ہے یہ ان تک پہنچ بھی جائیں کیونکہ اس وقت آزاد امیدواران کی منڈی لگی ہے اور یہ تماشا سب دیکھ رہے ہیں، جو جیت گئے وہ بھی مشکل میں ہیں اور جو ہار گئے وہ بھی مشکل میں پھنسے ہیں، اٹک میں مینڈیٹ کو چوری کیا گیاجہاں جیتا کوئی اور ہے اور جتوایا کسی اور کوگیا ہے، آزاد الیکشن مشکل تھا، آندھی چل رہی تھی اور لوگ عمران خان کو ووٹ دینا چاہتے تھے جو کہ دیئے اس کے باوجود مجھے سپورٹ کرنے پر عوام کا مشکور ہوں، وہ اپنے شمس آباد میں اپنے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر ان کے دیرینہ ساتھی ملک امجد اقبال ، سینئر صحافی نثار علی خان، عمر فاروق خان ، عبدالواحد اور حلقہ کے عوام بھی موجود تھے، ملک امین اسلم نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے مشکل حالات ہیں ، لولی لنگڑی سیاست اور جمہوریت کو آگے کیسے بڑھایا جائے گا یہ ایک سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن وہ ہوتا ہے جو عوامی مینڈیٹ بھی ا?ئے اس کو تسلیم کیا جائے لیکن یہاں اٹک میں بھی مینڈیٹ چوری کیا گیا اور مکافات عمل ہے کہ 2008 کے الیکشن میں میر ا مینڈیٹ چوری کرانے والوں کے ساتھ خودیہ کہانی ہو گئی ہے،معروف صحافی نثار علی خان کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں کھوٹے کھرے کی پہچان ہو گئی ہے ،کٹھن ماحول میں مجھے جو ووٹ ملے ہیں یہ سونے کے بھائو تولے جائیں گے، یہ مجھ پر قرض ہے اور جنہوں نے ساتھ دیا ان کے نام دل پر لکھے ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات