ن)میں شمولیت کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی، عقیل ملک

میں کل بھی مسلم لیگی تھا آج بھی مسلم لیگی ہوں‘آزاد امیدوار

ہفتہ 10 فروری 2024 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اور حلقہ این اے 54سے کامیاب آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی ہے۔گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں یہ حلقہ خالی چھوڑا گیا تھا جس کی وجہ سے یہاں میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا۔

(جاری ہے)

عقیل ملک نے این اے 54 میں چوہدری نثار اورغلام سرور کو شکست دی،دونوں حلقوں سے بالترتیب استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار ان کے مقابلے پرنہیں تھے۔مسلم لگ (ن) کی جانب سے ٹکٹ نہ دئیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں کل بھی مسلم لیگی تھا آج بھی مسلم لیگی ہوں، میں نے حلقے کے عوام کے جذبات دیکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا، الیکشن کے بعد میری مسلم لیگ میں شمولیت کی کوئی شرط نہیں تھی۔