پی بی 12 میر محمد عاصم کرد گیلو ،این اے 254 سے نوابزادہ خالد مگسی نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا

ہفتہ 10 فروری 2024 21:20

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) حلقہ پی بی 12 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میر محمد عاصم کرد گیلو جبکہ حلقہ این اے 254 سی(باپ)پارٹی کے امیدوار نوابزادہ خالد مگسی نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 48 گھنٹے بعد حلقہ این اے 254 سے ڈی آر او کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی باپ کے سربراہ نوابزادہ میر خالد حسین مگسی 79305 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ انکے مدمقابل جمیعت علمائے اسلام ف کے نامزد امیدوار میر حاجی نظام الدین لہڑی نے 44763 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ حلقہ پی بی 12 کچھی کی نشست کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میر محمد عاصم کرد گیلو 22557 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے جبکہ انکے مدمقابل مقابل آزاد امیدوار سردار یار محمد رند 17869 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جمیعت علمائ اسلام ف کے امیدوار مفتی کفالت اللہ 5384 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے واضح رہے کہ آر او پی بی 12 کی جانب سے نتائج کا اعلان بھی 48 گھنٹے گزرنے کے بعد کیا گیا۔