Live Updates

آزاد امیدواروں کو کیسے کنٹرول کیا جائے، پی ٹی آئی نے حکمت عملی بنالی

پیر 12 فروری 2024 22:01

آزاد امیدواروں کو کیسے کنٹرول کیا جائے، پی ٹی آئی نے حکمت عملی بنالی
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2024ء) آزاد امیدواروں کو کیسے کنٹرول کیا جائی پی ٹی آئی نے حکمت عملی بنالی، پاکستان تحریک انصاف نے تمام آزاد امیدواروں سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ کرلیا، دو دن تک تمام امیدواران بیان حلفی جمع کرائے، پی ٹی آئی نے دیگر آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے عمیر نیازی کو ٹاسک دے دیا حلف لے کر بتایا جائے کہ کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کرینگے، صرف بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بتائی ہوئی پارٹی کیساتھ اتحاد کرینگے، تمام منتخب آزاد ایم این ایز دو دنوں تک بیان حلفی جمع کرائے، عمیر نیازی تمام دیگر آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانے کیلیے بات چیت کرینگے، ایک نیوز نے بیان حلفی لینے کے بارے میں ایک دن پہلے ہی خبر دی تھی۔

این اے 38 کرک سے شاہد خٹک کا حلف نامہ سامنے آگیا، حلف نامے کیمتن میں کہا گیا ہے ن لیگ، پی پی پی سمیت کسی پارٹی کو جوائن نہیں کرونگا، شاہد خٹک نے کہا عمران خان کے حکم پر کسی بھی سیاسی جماعت کو جوائن کرونگا، میں حلف لیتا ہوں کہ عمران خان اور پارٹی سے وفادار رہونگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات