الیکشن کمیشن نے این اے 128لاہورسمیت متعدد حلقوں کے نتائج روک لیے

چیف الیکشن کمشنر نے متعدد حلقوں کے ریٹرننگ افسران سے رپورٹ طلب کر لی

منگل 13 فروری 2024 21:39

الیکشن کمیشن نے این اے 128لاہورسمیت متعدد حلقوں کے نتائج روک لیے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے این اے 128لاہور سمیت متعدد حلقوں کے نتائج روکتے ہوئے ریٹرننگ افسران سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی اس موقع پر این اے 27،خیبر سے ن لیگی امیدوار شاہ جی گل آفریدی کے وکیل نے دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست کردی شاہ جی گل افریدی کے وکیل این اے 27 کے بیلٹ پیپرز الیکشن کمیشن میں لیکر اگئے انہوں نے بتایا کہ پریذائیڈنگ افسر کے دفتر میں بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگائے گئے اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بیلٹ پیپرز پر مہر آپ نے لگائی ہو، چیف جس پر وکیل نے کہاکہ پریذائیڈنگ افسر جلد بازی میں بیلٹ پیپرز پولنگ سٹیشنز پر چھوڑ گئے چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ بیلٹ پیپرز آپ کے پاس کیسے آئے ہیں یہ جواب آپ نے دینا ہے پی پی 47 سیالکوٹ سے متعلق انتخابی عذرداری کیس میں الیکشن کمیشن میں لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ پیش ہوئے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ کو کامیابی مبارک ہو جس پر لطیف کھوسہ نے کہاکہ تمام کوششوں کے باوجود بھاری اکثریت سے جیتنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ پی پی 47 سیالکوٹ کے حتمی نتائج جاری ہوچکے ہیں لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو ووٹوں کی گنتی کے دوران باہر نکال دیا گیا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ تحقیقات میں اگر گڑ بڑ ثابت ہوئی تو دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دیں گے الیکشن کمیشن میں این اے 73 کے بارے میں سماعت کے دوران آزاد امیدوار علی اسجد ملہی اور ان کے وکیل فیصل چوہدری کمیشن میں پیش ہوئے اس موقع پر علی اسجد ملہی نے کہاکہ رات ساڑھے دس بجے ہمیں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے نکال دیا تھا اس کے بعد آر او تک ہماری رسائی نہیں رہی انہوں نے کہاکہ 12ہزار ہماری لیڈ تھی مگر مجھے ہرا دیا گیا اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ہم نے پوائنٹس نوٹ کردیے ہیں اس پر فیصلہ کردیتے ہیں پی پی 71سرگودھا سے انتخابی عذردریوں پر سماعت کے دوران نعیم حیدر پنچھوتہ نے کہاکہ پی پی 71 میں دوبارہ ٹھپے لگاکر ووٹ ضائع کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے ریٹرنگ افسرکو دوبارہ گنتی کی درخواست دی جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا انہوں نے کہاکہ ریٹرنگ افسران نے جیتنے والے امیدواروں کو دو فارم 47جاری کئے جبکہ قانون کے مطابق دوبارہ گنتی ہمار احق ہے اورامیدواروں کی موجودگی میں گنتی کاقانون ہے جس پر الیکشن کمیشن نے پی پی 71 کی انتخابی عذردری سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا این اے 128، سلمان اکرم راجہ کی درخواستوں پر سماعت کے موقع پر سلمان اکرم راجہ کا این اے 128 لاہور میں بدترین دھاندلی کا الزام لگا دیا انہوں نے کہاکہ میں اپنے الیکشن ایجنٹس کے ساتھ آر او کے دفتر پہنچا کہ چانک کچھ لاٹھی بردار افراد آر او کے دفتر میں داخل ہوئے تاہم کچھ دیر بعد ان لاٹھی بردار افراد کے ساتھ مجھے بھی آر او کے دفتر سے نکال دیا گیا انہوں نے کہاکہ دیگر امیدواروں پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی جبکہ مجھ سے مجرموں جیسا سلوک کیا گیا اورمیری اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی انہوں نے کہاکہ میں نے الیکشن ایکٹ سیکشن 15 اور سیکشن 9 کے تحت دو درخواستیں جمع کروائی ہیں انہوں نے کہاکہ اگلے روز میں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تاہم ہائی کورٹ کے آرڈر کے باوجود دوپہر ایک بجے فارم 47 جاری کر دیا گیا انہوں نے کہاکہ میں 437 پولنگ اسٹیشنز سے جیتا ہوں جبکہ ٹوٹل 443 پولنگ اسٹیشنز تھے تاہم دھاندلی کر کے عون چوہدری کے ووٹوں میں 1 لاکھ 10 ہزار کا اضافہ کیا گیا انہوں نے کہاکہ این اے 128 اور پی پی 169 کے ڈالے گئے ووٹوں میں 80 ہزار کا فرق ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ہم دیگر امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں اورآر او سے بھی رپورٹ منگوا لیتے ہیںاس موقع پر الیکشن کمیشن نے این اے 128 کے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کر تے ہوئے آر او سے رپورٹ طلب کی اوراصلی فارم 45 ساتھ لانے کی ہدایت کی الیکشن کمیشن نے این اے 128 کا حتمی نتیجہ اور نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی ،الیکشن کمیشن میں این اے 118پر آزاد امیدوار عالیہ حمزہ ملک کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست کی سماعت کے موقع پر عالیہ حمزہ ملک کی وکیل کمیشن میں پیش ہوئی انہوں نے کہاکہ آر او نے ابھی تک رپورٹ نہیں دی ہے ان سے رپورٹ منگوا لیں جس پر الیکشن کمیشن نے آر او سے رپورٹ منگوا لی کیس کی سماعت 29 فروری تک ملتوی کردی ہے۔