Live Updates

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مزید 9 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے

بدھ 14 فروری 2024 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے مزید 9 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

منگل کوالیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز شریف ، این اے 119 لاہور سے مریم نواز شریف ، این اے 123 لاہور سے شہباز شریف ، این اے 127 سے عطا اللہ تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ این اے 70 سیالکوٹ سے ن لیگ کے چوہدری ارمغان سبحانی ،این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف ، این اے 72 سیالکوٹ سے ن لیگ کے علی زاہد ، این اے 73 سیالکوٹ سے ن لیگ کی نوشین افتخار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات