سندھ ہائیکورٹ نی58 حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواستیں الیکشن کمیشن کو ارسال کردیں

الیکشن کمیشن تمام فریقین کی شکایت سن کر 22 فروری سے پہلے قانون کے مطابق فیصلہ کرے،عدالت عالیہ کا حکم

بدھ 14 فروری 2024 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدرآباد کے مجموعی طور پر 58 حلقوں کے نتائج کے خلاف د درخواستیں الیکشن کمیشن کو ارسال کردیں۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن تمام فریقین کی شکایت سن کر 22 فروری سے پہلے قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کے فارم 45 یا 47 کا ریکارڈ کا جائزہ لیں اگر کو بے ضابطگی پائی جائے تو اسے دور کیا جائے ۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزاروں کے مطابق ریٹرننگ افسران نے فارم 47 امیدواروں کی غیر موجودگی میں جاری کیے۔عدالت نے پی ایس 106 سے جماعت اسلامی کے امیدوار سید عبدالرشید کی انتخابی نتائج کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن کو بھیج دی۔عدالت نے پی ٹی آئی کے پی ایس 95 سے امیدوار راجہ اظہر کی درخواست بھی الیکشن کمیشن کو بھیج دی۔

(جاری ہے)

راجہ اظہر نے کہا کہ فاروق اعوان سابق ایس ایس پی ہیں اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے اثر انداذ ہورہے ہیں۔عدالت نے این اے 250 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ریاض حیدر کی فارم 47 کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن کو بھی دی۔عدالت نے سعید غنی کی کامیابی کے خلاف جی ڈی اے کے عرفان اللہ مروت کی درخواست بھی الیکشن کمیشن کو بھیج دی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ میں انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں نمٹا دیں۔