
خواجہ سعد رفیق کی مخصوص مدت کیلئے قومی حکومت تشکیل دینے کی تجویز
شدید معاشی بحران سے نکلنے، تقسیم در تقسیم کا عمل روکنے، سیاسی تناؤ اور باہمی تلخیاں کم کرنے کیلئے انا ضد اور بدلے کے بُت توڑ دیئے جائیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء کا بیان
ساجد علی
جمعرات 15 فروری 2024
13:22

میری ذاتی راۓ —
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 15, 2024
وفاق میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت کسی کے پاس نہیں -
باھمی نفرت عروج پر ھے-
شدید معاشی بحران سے نکلنے،تقسیم در تقسیم کا عمل روکنے ،سیاسی تناؤ اور باھمی تلخیاں کم کرنے کیلئے
انا ضد اور بدلے کے بُت توڑ دیے جائیں -
ایک خاص مدت کیلیے قومی اسمبلی میں موجود… pic.twitter.com/gdSoHQNWN5
(جاری ہے)
واضح رہے کہ عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 122 میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جہاں مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار خواجہ سعد رفیق کو سردار لطیف کھوسہ نے شکست دی، سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 لے کر کامیاب ہوئے جب کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق اس حلقے میں 77 ہزار 907 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور خواجہ سعد رفیق نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی شسکت تسلیم کی اور اس موقع پر ان کے پیغام نے سب کے دل موہ لیے، سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ "سردار لطیف کھوسہ صاحب کو دلی مبارکباد، عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سرِ تسلیم خم ، اللّٰہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرمائے"۔
خواجہ سعد رفیق یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کے جیل میں بیٹھنے کی خوشی نہیں، لطیف کھوسہ میرے دوست ہیں، ان کے بارے میں کوئی غلط بات نہ کرتا ہوں نہ کروں گا، میں نے انہیں خود فون کر کے یہ پیغام دیا کہ کسی بھی قسم کی سہولت درکار ہو تو میں اپنی حیثیت کے حساب سے حاضر ہوں۔
مزید اہم خبریں
-
رنگ و روغن اور سامان آرائش میں سیسے کا استعمال خطرناک، ڈبلیو ایچ او
-
ملک میں عملدآری بڑھانے میں لبنانی حکومت کو سلامتی کونسل کی حمایت حاصل
-
غربت اور موسمیاتی بحران کے درمیان تعلق پر تہلکہ خیز رپورٹ کا اجراء
-
غزہ: اسرائیل امداد کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں دور کرے، یو این ادارے
-
رکن ممالک کی عدم ادائیگیوں سے اقوام متحدہ دیوالیہ ہو نے کے قریب
-
آئی ایم ایف کی پاکستان کی ٹیکس وصولیوں میں کمی ہونے کی پیشن گوئی
-
ملک کا وہ علاقہ جہاں سردی کی آمد کی بجائے موسم دوبارہ گرم ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی
-
تاریخ سے ثابت ہے کہ ملٹری ڈکٹیٹرز کا صرف بندوق کے زور پر ہر چیز کا حل نکالنے کا فارمولہ کبھی دیرپا اور کامیاب ثابت نہیں ہوا
-
ملک کے مفاد میں یہی تھا کہ سہیل آفریدی اس اہم میٹنگ میں ضرور بیٹھتے
-
پاکستان میں اب وہی افعانی باشندے رہ سکیں گے جن کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود ہوگا
-
پاکستان میں شدید سردی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آگئی
-
پارٹیوں پر پابندی لگا کر ریاستی رِٹ کے نام پر اجارہ داری کو تسلیم نہیں کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.