این اے-11 شانگلہ سے انجینئر امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 15 فروری 2024 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے-11 شانگلہ سے انجینئر امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے این اے-11 شانگلہ سے انجینئر امیر مقام کی کامیابی کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت استفسار کیا کہ ماضی میں تو تمام کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن ایک ساتھ ہی کیا جاتا تھا نہ؟ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا جی ہوتا تو ایک ساتھ ہی تھا لیکن پھر عدالتوں میں کچھ مشکلات پیش آتی تھیں۔ کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ ایک ساتھ نوٹیفکیشن بھی کرسکتا ہے اور الگ الگ بھی ۔