الیکشن 2018ء کی نسبت 2024ء کے الیکشن میں ووٹنگ ٹرن آٹ کم رہا،سینیٹرمحمد عبدالقادر

جمعہ 16 فروری 2024 17:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2024ء) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ الیکشن 2018ء کی نسبت 2024ء کے الیکشن میں ووٹنگ ٹرن آٹ کم رہاامسال ووٹنگ ٹرن آٹ 47.6فیصد رہا جبکہ 2018ء کے الیکشن ووٹنگ ٹرن آئوٹ 52.1فیصد رہادونوں الیکشن کے درمیان ووٹنگ ٹرن آٹ میں فرق 4.5 فیصد کم تھاالیکشن 2024ء میں 6کروڑ 6 لاکھ ووٹرز نے ووٹ کا حق استعمال کیاانہوں نے کہا ہے کہ پاکستان 2018 کے منعقدہ الیکشن کی نسبت 8لاکھ زائد ووٹ پول کئے گئے البتہ ووٹ ڈالنے کی شرح کم رہی سال 2018ء میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 10 کروڑ 60لاکھ تھی جبکہ 2024ء میں12کروڑ 86 لاکھ تھی قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ ٹرن آئوٹ این اے 214 تھرپارکر میں 70.9فیصد رہادوسری جانب سب سے کم ٹرن آئوٹ این اے 42 جنوبی وزیرستان میں 16.3 رہا2018ء میں اسلام آباد میں ٹرن آٹ 58.3 فیصد تھا جبکہ 2024 میں ٹرن آئوٹ 54.2فیصد رہاانہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں 2018ء کا ووٹر ٹرن آٹ 44 فیصد تھا جبکہ 2024ء میں ٹرن آئوٹ 39.5فیصد تھاپنجاب میں 2018ء کا ووٹر ٹرن آئوٹ 56.8فیصد تھا جبکہ 2024 میں 51.6 فیصد رہاصوبہ سندھ میں 2018ء کا ٹرن آٹ 47.2 فیصد تھا جبکہ 2024 میں 43.7 فیصد رہا. بلوچستان میں 2018 کا ٹرن آئوٹ 45.3فیصد تھاامسال یہ 42.9فیصد رہا2024میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آٹ 10 فیصد سے کم نہیں رہانیشنل اسمبلی کے 254 حلقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد 29 لاکھ اور مرد ووٹر کی تعداد 11 لاکھ بڑھی چیئرمین قائمہ کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ نیشنل اسمبلی کے 254 حلقوں میں مرد ووٹرز کا ٹرن آٹ 55.6 فیصد جبکہ خواتین کا 45.6 رہا امسال ہونے والے الیکشن میں مجموعی طور پر 2 کروڑ سے زائد ووٹرز کی تعداد بڑھی توقع کی جا رہی تھی کہ ان نوجوان ووٹرز کے اضافے کی وجہ سے ٹرن آٹ بھاری رہے گالیکن ایسا نہ ہوااس کی وجہ نوجوانوں کا اپنی قیادت پر عدم اعتماد ہے آج کا نوجوان ووٹر اپنے نمائندوں سے مایوس اور بد دل ہوا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ سیاست دان انکے مسائل حل نہیں کرتے اور ان میں بڑے پیمانے پر وعدہ خلافی کا رجحان پایا جاتا ہے سیاستدانوں کے اس رویے کی وجہ سے ووٹر مایوس اور بد دل ہوا اور اس نے کسی بھی نمائندے کو ووٹ نہیں دیا�

(جاری ہے)