*خوشاب ٹو کے حلقہ این اے 88 کے استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی انجینئر گل اصغر خان بگھورنے 82577 ووٹ لے کر انتخابی میدان مار لیا

جمعہ 16 فروری 2024 20:20

؁قائد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2024ء) ،ریٹرننگ آفیسر خوشاب احمد صہیب کے جاری کردہ غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج فارم 47 کے مطابق خوشاب ٹو کے حلقہ این اے 88 کے استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی انجینئر گل اصغر خان بگھورنے 82577 ووٹ لے کر انتخابی میدان مار لیا ، مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر محمد معظم شیر آ زاد ،64156،ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اکرم خان نیازی ایڈووکیٹ نے 55015,0 , آزاد امیدوار ہارون احمد بندیال نی47137,، م تحریک لیبک پاکستان کے امیدوار مولانا حافظ شیرمحمدنی11613،جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار مفتی سلطان احمد کلو نے 3170 ووٹ حاصل کئے ہیں اور جبکہ گل اصغر خان بگھور نے 18421 کی برتری حاصل کر لی، واضح رہے کہ آٹھ فروری کو روڈہ کے مقام پر نتائج کے لئے بنائے گئے کنٹرول روم میں 26 پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ بکس کو ایک امیدوار کے کارکنوں نے آگ لگا دی تھی ، جسکے باعث ری الیکشن ہوا ،اور 26 پولنگ اسٹیشنز پر کل ووٹرز کی تعداد 33638 تھی اور جن پر ری پولنگ ہوئی ہے اس میں تحصیل قائد آباد، تحصیل نور پور تھل ، تحصیل خوشاب کے مضافات شامل تھے،جبکہ حلقہ این اے 88 خوشاب ٹو کے کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 331 جبکہ ووٹر کی تعداد 451307 تھی اور اس حلقہ سے کل سیاسی جماعتوں اور آزاد13 امیدواروں نے حصہ لیا ۔