این اے 64 گجرات ، قیصرہ الہٰی کی انتخابی عذرداری کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

منگل 20 فروری 2024 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ۸ حلقے سے دیگر امیدواروں نے بھی فریق بننے کے لیے درخواستیں جمع کرادیں۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے بتایا کہ این اے 64 کے ریٹرننگ افسر (آر او) نے اپنی رپورٹ جمع کرادی۔

قیصرہ الٰہی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سالک حسین کو جتوانے کے لیے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی، جعل سازی پر آر او کے خلاف کارروائی کی جائے۔سالک حسین کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواستگزار نے حتمی نتیجہ مرتب کرتے وقت اصل فارم 45 جمع نہیں کروائے، آر او رپورٹ کی روشنی میں درخواست مسترد کی جائے۔