نوازشریف اورصادق سنجرانی کے خلاف دائر انتخابی عذرداریوں کی سماعت27فروری تک ملتوی،این ای58 کافیصلہ محفوظ

منگل 20 فروری 2024 19:52

نوازشریف اورصادق سنجرانی کے خلاف دائر انتخابی عذرداریوں کی سماعت27فروری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے نواز شریف اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف دائر انتخابی عذرداریوں کی سماعت27فروری تک ملتوی کردی ہے جبکہ چکوال کے حلقہ این اے 58پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے موقع پر این اے 58چکوال کے حلقے پر درخواست گزار ایاز امیر کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت کی گئی اس موقع پر درخواست گزار آیاز امیر نے کمیشن کو بتایا کہ ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ مضحکہ خیز ہے یہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا پی پی 48 سیالکوٹ پر سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے بتایا کہ فارم 45 کے مطابق میں 8 ہزار ووٹوں سے جیت رہا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے آر او سے رپورٹ طلب کرلی پی بی 32 چاغی میں چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کامیابی کے خلاف جے یو آئی کے امیدوارکی درخواست پرسماعت کے موقع پر درخواست گزار نے کہاکہ فارم 49 کے مطابق میں نے 17 ہزار 389 ووٹ لیے ہیں جبکہ صادق سنجرانی نے 19 ہزار 748 ووٹ لیے ہیں انہوں نے کہاکہ مسترد کیے گئے ووٹوں کی تعداد کامیابی کے مارجن سے بہت زیادہ ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین سینیٹ انتخابات میں حصہ لیا اور کئی پولنگ اسٹیشنز پردھاوا بولا گیا اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا گیا،وکیل درخواست گزار کے مطابق ڈی آر او نے اپنی رپورٹ میں 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کیلئے کمیشن سے راہنمائی مانگی تھی درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ اسی حلقہ میں قومی اسمبلی کیلئے 4500 ووٹ کم ڈالے گئے جس پر الیکشن کمیشن نے چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردیا این اے 148 بیرسٹر تیمور الطاف کی درخواست پر سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے کہاکہ ہماری غیرموجودگی میں فارم 47 بنایا گیا جس پر ممبر کمیشن نے کہاکہ آ پ نے درخواست میں کامیاب امیدوار کو فریق نہیں بنایا ہے یہ کیس کیسے آگے چل سکتا ہیں جس پر وکیل نے کہاکہ ہمیں کامیاب امیدوار کا نام شامل کرنے کی اجازت دے دیں وکیل نے کہاکہ انتخابات میں بہت بے ضابطگیاں ہوئی ہیں انہوں نے کہاکہ فارم 45 دیکھیں تو میں 19 مرتبہ الیکشن جیت سکتا ہوں ، وکیل درخواست گزار حلقے سے یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے تھے کمیشن نے کیس کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردیا این اے 118 لاہور کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار عالیہ حمزہ کی درخواست کی سماعت کے موقع پر ان کے وکیل راجہ عامر عباس نے وکالت نامہ جمع کراتے ہوئے کمیشن سے استدعا کی مجھے دلائل دینے کیلئے تاریخ دی جائے کمیشن نے سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی پی پی 268 مظفرگڑھ، جام یونس کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار نے کہاکہ حلقہ سے ہارنے والے امیدوار کو زبردستی جتوایا گیا انہوں نے کہاکہ فارم 47 میری غیر موجودگی میں مرتب کیا گیا اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری نے کمیشن کو بتایا کہ حلقہ سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا این اے 46 کی سماعت کے موقع پر رخواست گزار اور آزاد امیدوار عامر مغل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ آ ر او نے الیکشن کمیشن میں اپنی رپورٹ جمع کروا دی ہے انہوں نے آر او کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہاکہ فارم 45 کی تیاری کے وقت عامر مغل آر او آفس موجود تھے لیکن آر او کی رپورٹ اس کے منافی ہے عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا این اے 64 گجرات سماعت کے موقع پردرخواست گزار قیصرہ الہی کے وکیل نے کمیشن کو بتایاکہ آ ر او انے اپنی رپورٹ جمع کروا دی ہے درخواست گزار کی وکیل نے کہاکہ سالک حسین کو جتوانے کیلئے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی انہوں نے کہاکہ الیکشن سے دو روز قبل ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا انہوں نے کہاکہ فارم 45 میں کٹنگ کر کے سالک حسین کے ووٹ بڑھائے گئے انہوںنے کہاکہ جعل سازی پر آر او کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے کہاکہ حلقہ سے دیگر امیدواروں نے بھی فریق بننے کیلئے درخواستیں جمع کروا دی ہیں وکیل نے کہاکہ حتمی نتیجہ مرتب کرتے وقت اصل فارم 45 جمع نہیں کروائے ہیں اس موقع پر درخواست گزار کی وکیل نے آر او رپورٹ کی روشنی میں سالک حسین کے وکیل کی درخواست مسترد کی استدعا کی جس پر ا لیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا این اے 130 عذرداری کیس کی سماعت یاسمین راشد کے وکیل احمد اویس کمیشن میں پیش نوازشریف کے وکلا بھی کمیشن میں پیش کمیشن نے وکلا کی دلائل کے بعد کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔