
پی ٹی اے کے زیراہتمام ”سیف گارڈنگ یور چلڈرن ان دی ڈیجیٹل ایج -گائیڈ فار کیئر گیورز اور پالیسی بریف آن چائلڈ آن لائن پروٹیکشن“ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
منگل 20 فروری 2024 21:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف بچوں کے لئے ایک محفوظ آن لائن ماحول کا قیام عمل میں لائیں بلکہ ڈیجیٹل منظر نامے کے محفوظ طریقہ استعمال کے ذریعے ان کی فعال تعلیم اور معاونت میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمن نے کہا کہ پی ٹی اے ایک ایسے محفوظ آن لائن ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے جس میں ملک کے نوجوانوں اور بچوں کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جا سکے۔ انہوں نے اس موقع پر بچوں کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے اور انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے کے لئے تمام فریقین(سٹیک ہولڈرز)کے ساتھ جاری تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔اس موقع پر ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او خرم اشفاق نے کہا کہ ایک حیران کن اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک بچہ انٹرنیٹ صارف ہے جس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ بچوں کے آن لائن تجربے کا تحفظ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے، ہر بچے کو نقصان یا استحصال سے پاک اور محفوظ طریقے سے انٹرنیٹ استعمال کرنے کا حق ہے۔ این سی آر سی کی چیئرپرسن عائشہ رضا فاروق نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں شعور کی بیداری، فریم ورک برائے قانون سازی کو مضبوط بنانے اور اپنے بچوں کو ان علوم اور مہارتوں کے ساتھ ساتھ بااختیار بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے جوبچوں کے ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ طریقے سے آگے بڑھنے کے لئے ضروری ہیں۔تقریب میں سکولوں کے بچوں اور ان کی دیکھ بھال پر مامور افراد پر مشتمل ایک انٹرایکٹو سیشن بھی شامل تھا۔ اس سیشن کا مقصد بچوں کو آن لائن خطرات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرنا اور محفوظ آن لائن طریقہ کار کو فروغ دینا تھا جس سے اداروں کی جانب سے ایک محفوظ آن لائن تجربے کے لئے ضروری ٹولز کے ساتھ بچوں اور دیکھ بھال پر مامور دونوں کو بااختیار بنانے کے مثبت عزائم ظاہر ہوتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ْحافظ نعیم الرحمن کا محمود اچکزئی، اختر مینگل سے رابطہ، بم دھماکہ کی مذمت،خیریت دریافت کی
-
دہشت گردوں کو کسی صورت بلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کے سیریس زخمیوں کو ڈاکٹرز کی تجویز پر کراچی منتقل کیا جائے، سرفراز بگٹی
-
حکومت متاثرین سیلاب زدگان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
-
سفاری سن لے کاٹیجز اور اسکیم33کے مختلف علاقوں میں دس دن سے پانی کی فراہمی معطل
-
چیئرمین سینیٹ کا بی این پی کے جلسے پر خودکش حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار
-
زرعی اجناس کی بین الاقوامی تجارت میں سینیٹری اورفائیٹو سینیٹری قوانین پر عملدرآمد بنیادی اصول ہے، رانا تنویر حسین
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی کا ناروے میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت چوہدری افضال سے ملاقات
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہلالِ احمر خیبرپختونخوا کے نومنتخب چیئرمین فرزند علی وزیر کی ملاقات
-
8 فروری کو الیکشن لوٹ کر قائم کیا گیا مصنوعی نظام اب سسکیاں لے رہا ہے، سلمان اکرم راجا
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت پاکستان انجمن ہلال احمرخیبرپختونخوا برانچ کا عمومی اجلاس
-
سکولوں سے باہرپاکستانی بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا قومی ترجیح ہے، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی یونیسکو کے سربراہ سے ملاقات میں گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.