
اسلام آباد،مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کی 6 ارکان گرفتار
قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کی6 مسروقہ مو ٹر سائیکل، سپیئر پا رٹس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد
بدھ 21 فروری 2024 20:48
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد رابر ی اورڈکیتی یو نٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گر وہ کی6 ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے 6 مو ٹر سائیکل، سپیئرپا ر ٹس اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،ملزمان کی شنا خت عادل، وسیم، یٰسین، باز محمد، آفاق علی اور سعد خان کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف تھا نہ کراچی کمپنی اور تھا نہ کو رال میں متعدد مقدما ت درج ہیں، مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے بارے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار- 15 ''یا''آئی سی ٹی ایپ''15پر فوری اطلا ع کریں۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا عدلیہ کی مکمل سولرائزیشن کا فیصلہ
-
اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے اثرات صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے، رکن اسمبلی سید نوید قمر
-
بلاول بھٹو زرداری کا فوزیہ وہاب مرحومہ کو ان کی برسی پر خراج عقیدت
-
بجٹ میں زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں، سینیٹر فیصل واوڈا
-
سندھ حکومت کی جانب سےعوام کیلئے سولر پینل کی فراہمی اور سولرائیزیشن کا عمل جاری ہے، سید ناصر شاہ
-
پنجاب حکومت کا بجٹ میں 40ارب لاگت سے راشن کارڈ کا اعلان
-
سولر پینل سکیم کے تسلسل کے لئے آئندہ مالی سال میں4 ارب کا بجٹ مختص
-
پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال میں سمارٹ سیف سٹیز سی ایم تحصیل پراجیکٹ کا اعلان
-
اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی مذمت کرتے ہیں،مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
سولر کی درآمد پر 18 فیصد ڈیوٹی کو تسلیم نہیں کریں گے،قادر پٹیل
-
نفیسہ شاہ کا سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختون خوا میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین
-
دہشتگردی، عالمی تنازعات کے باوجود پاکستان کی نمائندگی بھرپور توانائی اور وقار کے ساتھ کی گئی، شیری رحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.