مولانا حق نواز شہیدؒ نے تمام عمر عظمت صحابہ کا جھنڈابلند رکھا‘ سنی علما کونسل

مولانا حق نواز شہیدؒ نے ہمیشہ گولی اور گالی کا جواب دعوت و دعا سے دیا‘ مو لانا حا فظ حسین احمد

جمعرات 22 فروری 2024 14:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ مولانا حق نواز شہیدؒ نے تمام عمر عظمت صحابہ کا جھنڈابلند رکھا،امیر عزیمت شہید پر تاریخ نے اثر نہیں ڈالا بلکہ وہ اپنے زور بازو سے تاریخ بنا کر امر ہوگئے،مولانا حق نواز شہیدؒ نے ہمیشہ گولی اور گالی کا جواب دعوت و دعا سے دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے جامع مسجد بلال سبزاہ زار میں امیر عز یمت سیمینار میں خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ شہیدرہنما نے حرمت و ناموس صحابہ کا جھنڈا بلند کیا وہ چلے تو تنہا تھے شہید ہوئے تو لاکھوں لوگ عظمت و ناموس صحابہ کا جھنڈا اٹھائے کھڑے تھے، حق نواز شہید نے پھولوں کی سیج کی بجائے خار زاروں کا راستہ چنا،اس مرد حر نے اپنا موقف بدلا نہ راستہ،زندگی کی آخری سانس تک اپنی پرامن جدو جہد جاری رکھی۔

متعلقہ عنوان :