پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری ، مسلم لیگ (ن) کو36خواتین ، 5اقلیتی نشستیں مل گئیں

پیپلز پارٹی کو خواتین کی 3،مسلم لیگ (ق) کو 2،استحکام پاکستان پارٹی کو ایک مخصوص نشست حاصل ہوئی ہے‘ نوٹیفکیشن

جمعرات 22 فروری 2024 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، مسلم لیگ (ن) کو36خواتین اور 5اقلیتی ، پیپلز پارٹی کو خواتین کی 3،مسلم لیگ (ق) کو 2جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کو ایک مخصوص نشست حاصل ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی خواتین کی 66میں سے 42اوراقلیتوں کی 8میں سے 5نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) لیگ کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر ذکیہ خان ، عشرت اشرف ، مریم اورنگزیب ، عظمیٰ زاہد بخاری ، حنا پرویز بٹ ، سلمیٰ سعدیہ تیمور ، راحیلہ نعیم ، بشریٰ انجم بٹ ، ثانیہ عاشق جبیں ، سلمیٰ بٹ ، کنول پرویز ، مہوش سلطانہ ، نوشین عدنان ، اسماء احتشام الحق ، کوثر جاوید ، عظمیٰ جبیں ، امبرین اسماعیل ، ممتاز بیگم ، سنبل ملک حسین ، رقصانہ کوثر ، شازیہ رضوان ، موتیا بیگم ، رابعہ نسیم فاروقی ، سونیا عاشر ، عظمیٰ کاردار ، ثافیہ سعید ، تہیہ نون ، آمنہ حسن ، عاصمہ ناز ، طاہرہ مشتاق ، زیب النساء اعوان ، فاطمہ بیگم ، قدسیہ بتول ، رفعت عباسی ، عطیہ افتخار ، راشدہ لودھی جبکہ لی 5اقلیتی نشستوں میں فلبوس کرسٹفر ، عمانوئیل اطہر ، رمیشن سنگھ اروڑہ ، خلیل طاہر اور شکیلہ جاوید شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی خواتین کی نشستوں پر شازیہ عابد ، نیلم جبار ، نرگس فیض ملک ، مسلم لیگ (ق) کی جانب سے تاشفین صفدر ، سلمیٰ سعید جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سارہ احمد شامل ہیں ۔