مزید جنرل نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 23 فروری 2024 18:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے مزید جنرل نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمعہ کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔72 پشاور سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے کرامت اللہ خان، پی کے۔73 پشاور II سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے ارباب محمد وسیم خان، پی کے۔

74 پشاور III سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے اعجاز محمد، پی کے۔

(جاری ہے)

75 پشاور IV سے عوامی نیشنل پارٹی کے ارباب محمد عثمان خان، پی کے۔78 پشاور VII سے مسلم لیگ (ن) کے ظاہر خان، پی کے۔79 پشاور VIII سے مسلم لیگ (ن) کے جلال خان، پی کے۔80 پشاور IX سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ارباب زر خان، پی کے۔82 پشاور XI سے آزاد امیدوار ملک طارق اعوان، پی کے۔95 کرم I سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے محمد ریاض، پی کے۔101 بنوں III سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے عدنان خان اور پی کے۔102 بنوں IV سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے اکرم خان درانی کامیاب قرار پائے۔