بلاول کا لاڑکانہ کی سیٹ رکھنے اور این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ

جمعہ 23 فروری 2024 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑ دیں گے جبکہ وہ این اے 194 لاڑکانہ کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو 8 فروری کو ہونے والی عام انتخابات میں دو نشستوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔