طوفانی بارش اور برفباری کے باعث مختلف علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند

مستونگ قلات پشین برشور کان مہترزئی زیارت سمیت چمن کوژ ک ٹاپ پر برفباری پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

پیر 26 فروری 2024 19:45

طوفانی بارش اور برفباری کے باعث مختلف علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2024ء) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا پی ڈی ایم اے اور دیگر محکموں کی جانب سے سڑکوں کو بحال کرنے کے لئے ہیوی مشینری کے ذریعے سڑکوں پر پڑنے والی برف کو ہٹایا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان اور ڈائریکٹر عطاء اللہ مینگل دیگر آفیسران اور عملے کے ہمراہ خانوزئی ، کان مہترزئی اور دیگر مقامات پر ہیوی مشینری سے برف ہٹانے کے کام کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا اور ہیوی مشینری مختلف مقامات پر پہنچائی گئی تھی اور ہماری ٹیمیں گزشتہ شب سے ہی سڑکوںپر دیگر محکموں کے ہمراہ کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

طوفانی بارش اور برفباری کے باعث مختلف علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوئی اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی بارش اور برفباری سے بلوچستان کے شمالی اور سرد علاقوں کان مہترزی، کوژک ٹاپ، لکپاس اور زیارت کے پہاڑی علاقوں میں برفباری رات گئے سے وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے موسم کی شدت میں اضافہ ہوا ہے محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، موٹر پولیس نے ان شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے انتظامات کر رکھے ہیں اور بھاری مشینری کے ساتھ برف کو ہٹایا جارہا ہے۔

مکران ڈویژن میں چھوٹے بڑے مقامی ندی نالوں میں شدید طغیانی سیلابی ریلے گزر رہے ہیں اور اگلے 24 گھنٹوں کہ دوران وہاں مسلسل شدید بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع آبر آلود رہے گا۔ چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آوران، خضدار، لسبیلہ، سبی، قلات، تربت، کیچ، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، نصیر آباد، موسی خیل، مکران اور کوہلو میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی پنجگور، گوادر، تربت، کیچ، لسبیلہ، واشک، آوران، خاران، چاغی اور مکران میں موسلادھار بارش ہوئی ۔

کوئٹہ اور قلات کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں 10، تربت میں 15، جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 14 اور گوادر میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ اور مضافات میں برفباری اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کوئٹہ شہر سمیت ہنہ اوڑک، کچلاک، بلیلی، لک پاس اور زیارت، کان مہترزئی، مسلم باغ اور مستونگ سمیت گردونواح میں برفباری مستونگ قلات پشین برشور کان مہترزئی زیارت سمیت چمن کوژ ٹاپ پر برفباری پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ۔

ڈائریکٹر جنرل پی,ڈی,ایم,اے جہانزیب خان,ڈائریکٹر عطااللہ مینگل اور انکی ٹیم کان مہترزئی کے مقام پر کام کا براہ راست جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کل رات سے مسلسل جاری رہنے والی برفباری کے باوجود پی,ڈی,ایم,اے کی جانب سے برف ہٹانے اور نمک پاشی کرنے کی وجہ سے تمام قومی شاہرایں معمول کے مطابق بحال ہی, عوام سے گزارش ہے کہ گاڑیوں کی رفتار کو کم رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوش گوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

کوئٹہ اور مضافات میں برفباری کوئٹہ شہر سمیت ہنہ اوڑک,کچلاک,بلیلی,لک پاس اور مستونگ سمیت گرد و نواح میں برفباری شروع۔پی ڈی ایم اے کے ٹیم کان مہترزئی میں کوژک ٹاپ اور زیارت میں روڈ سے برف صاف کرنے میں مصروف ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش اور نسبتاً " ٹھنڈے علاقوں کان مہترزی، کوژک ٹاپ ، لکپاس اور زیارت کے پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی رات گئے سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔جس سے موسم میں خنکی بڑھ گئی ۔ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ان قومی شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے انتظامات کر رکھے ہیں۔ اور بھاری مشینری کے ساتھ برف کو ہٹایا جارہا ہے ۔