ڈیرہ مراد جمالی میں ڈاکٹرز کے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ،ایس ایس پی نصیرآباد

منگل 27 فروری 2024 18:28

ڈیرہ مراد جمالی نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے ڈاکٹر خالدہ مینگل اور ڈاکٹر تصور کے گھر میں ہونےوالی ڈکیتیوں سمیت نصیرآباد اور جعفرآباد کے گھروں اور دکانوں میں ملوث گینگ گروہ کے مرکزی ملزمان کو بے نقاب کردیا گیا ہے ملزمان کی گرفتاری کےساتھ ساتھ ڈکیتی شدہ رقم تین لاکھ ،گھڑیاں ،شارٹ گن وغیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے واردات میں استعمال ہونےوالا اسلحے کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں جعفرآباد پولیس کی بھی خصوصی معاونت شامل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے ایس ایس پی آفس نصیرآباد میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ہمراہ نصیرآباد پولیس کی مجموعی کارکردگی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کی گرفتاری و دیگر مقامات میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اس موقع پر ریڈر ٹو ایس ایس پی نصیرآباد غلام علی ابڑو، آئی ٹی انچارج منظور احمد ابڑو ،ایس ایچ او منجھو شوری انسپکٹر طالب حسین لاشاری ،ایس ایچ او صدر پنھل جمالی و یگربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے بتایا کہ ڈی آئی جی نصیرآباد رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات پر ڈاکٹر خالدہ مینگل اور ڈاکٹر تصور کے گھر ہونے والی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی محمد یاسین جمالی کی سربراہی میں چھ رکنی اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم جس میں ایس ایچ او سٹی انسپکٹر غلام علی کنڈرانی، انچارج سی آئی انسپکٹر حبیب اللہ لاشاری، ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید نذیراحمد عمرانی منگولی سب انسپکٹر جاوید احمد کھوسہ، ایس ایچ او بابا کوٹ غلام سرور مینگل کی موجودگی میں تشکیل دے کر ایک ہفتے کا ٹائم دیا گیا تھا ۔

نصیرآباد پولیس نے مقررہ وقت کےدوران جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف ڈاکٹر خالدہ مینگل اور ڈاکٹر تصور کے گھر ہونے والی ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے مرکزی ملزمان علی دوست کھوسہ اور سہراب مندرانی سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کیا ہے بلکہ ڈکیتی شدہ رقم میں سے تین لاکھ اور گھر میں رکھا گیا سامان جس میں شارٹ گن، گھڑیاں وغیرہ کو بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور ڈکیتوں کی وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ٹی ٹی پسٹلز بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے انہوں نےمزید بتایا کہ ملزمان نےاعتراف جرم بھی کرلیا ہے اس کی مدد سے مزید پیش رفت کے قوی امکانات ہیں انہوں نے کہاکہ یہ ملزمان نصیرآباد جعفرآباد میں گھروں اور دکانوں کی ڈکیتیوں میں بھی ملوث رہ چکے ہیں۔

اس کاروائی میں ایس ایس پی جعفرآباد میڈم فریال فرید کی بھی خصوصی معاونت شامل رہی ہے۔ ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے کہا کہ گزشتہ ہفتے اینٹی نارکوٹکس مہم کے دوران مجموعی طور پر 5240 گرام پختہ چرس برآمد کرکےملزمان کو گرفتار کیا ہے اور غیرقانونی اسلحہ جس میں 3 ٹی ٹی پسٹلز 1 شارٹ گن اور 14 کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

موٹرسائیکل چوری اور ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری و برآمدگیوں میں کامیابی کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ نصیرآباد پولیس نے رنگے ہاتھوں چابی چور کو موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ماسٹر چابی سمیت دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔ ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے میڈیا کے توسط سے شادیوں و دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پل بھر کی خوشی کسی کے لئے زندگی بھر کا روگ بن سکتی ہے لہٰذا ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اور جو ہوائی فائرنگ کررہے ہیں اس کی اطلاع ہمیں دیں۔

آخر میں ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے پیرا میڈیکل اسٹاف کے ممبران کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ڈاکٹرز نے ڈاکٹر خالدہ مینگل اور ڈاکٹر تصور کے گھر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگیوں پر شکریہ ادا کیا۔\378