خواجہ آصف تمہیں کرسی تو مل گئی ساتھ ذلت بھی ملی ہے، اپنی شکست تسلیم کرلو،ریحانہ ڈار

ہفتہ 2 مارچ 2024 21:58

خواجہ آصف تمہیں کرسی تو مل گئی ساتھ ذلت بھی ملی ہے، اپنی شکست تسلیم ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) این اے 71 کی امید وار ریحانہ ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف نے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

(جاری ہے)

این اے 71 کی امید وار ریحانہ ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا سمندر ایک ماں کے ساتھ ہے، کارکن چور چور کے نعرے لگا رہے ہیں، خواجہ آصف تمہیں شرم آنی چاہیے میں ہائیکورٹ میں اصل فارم 45 ساتھ لے کر جاؤں گی۔ریحانہ ڈار نے کہا کہ اگر تم فارم 45 کے مطابق فتح یاب ہوئے تو اپنے ہاتھوں سے تمہیں جیت کا ہار پہناؤں گی، ماں کا تمہیں ایک بار پھر چیلنج ہے، میرا ہائیکورٹ میں سامنا کرو، مجھے اللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے، میں مادر ملت کا ایوارڈ وصول کرنے کراچی جا رہی ہوں۔

متعلقہ عنوان :