پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود لاہور ریس کلب کی چیئرمین شپ سے مستعفی

منگل 5 مارچ 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود نے لاہور ریس کلب کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا۔ پی پی پی ذرائع کے مطابق انہوں نے عہدے سے استعفیٰ پارٹی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں دیا ہے۔

(جاری ہے)

مخدوم احمد محمود گورنر پنجاب کے عہدے کے امیدوار ہیں جبکہ انہیں بطور گورنر پنجاب پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری صدارتی الیکشن کے بعد باہمی مشاورت سے نامزد کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت گورنر پنجاب کے لئے قمر الزمان کائرہ، ریاض چوہدری اور مخدوم احمد محمود کے ناموں کو سامنے لا چکی ہے