Live Updates

محکوم اقوام کو آئینی اور قانونی بنیادی حقوق نہیں ملتے معاشی سیاسی استحکام نہیں آسکتا ہے، ملک سمندر خان کاسی

بدھ 6 مارچ 2024 23:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے کہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے گھر پر حملہ کوئی ذہی شعور انسان برداشت نہیں کرسکتا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے محمود خان اچکزئی کا پہلا تقریر نہیں ہے کہ سیاست میں اسٹبلیشمنٹ اور دیگر اداروں کے مداخلت بند کیا جائے رہیر تحریک خان عبدالولی صاحب مرحوم ستر مبارز اجمل خٹک ،مرحوم میر غوث بخش بزنجو ،مرحوم اور اور ستر مبارز اجمل خٹک مرحوم نے زندگی کے آخری وقت تک کہا تھا پاکستان کے مسائل محکوم قوموں کو جب تک آئینی اور قانونی بنیادی حقوق نھیں ملتے پاکستان میں معاشی سیاسی استحکام نھیں آسکتا ہے خان عبدالولی خان نے ہمیشہ صبر تحمل اور برداشت رواداری انسانیت اخلاقیات اور جمہوری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیشہ جہدوجہد اور ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند آخری وقت تک کیا بد قسمتی سے ایک کھلاڑی کرکٹر نے غیر جمہوری اور اسٹبلیشمنٹ نے پروجیکٹ عمران خان اور عمران خان کے ذریعے ہمارے اکابرین کے رواداری اور عدم تشدد پرامن جہدوجہد کو عمران خان کے ذریعے تند و تیز اشتعال انگیز بیانات اور جس طرح آج کل عورتیں جو کہتی ہیں کہ میرا جسم میری مرضی کے طور پر غیر انسانی غیر اخلاقی اور گالی گلوچ سیاست کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کرتے ہوئے آج پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے سنجیدہ شریف النفس انسان اور پشتون اور افغان اور جمہوری سیاسی قوتوں کے ریڈ لائن جس نے ہمیشہ جمہوری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں سیاست میں ہر قسم کے مداخلت بند ہونا چاہئے کو اسٹبلیشمنٹ اور دیگر اداروں کو محمود خان اچکزئی کی یہ آئینی قانونی بنیادی آواز ہضم نھیں ہوتا غیر انسانی غیر اخلاقی طور پر گھر پر حملہ کرکے اپنے فرعونیت اور ڈکٹیٹر شپ کے ذہینت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار کی سزا دیتے گھر پر حملہ کیا جو کسی طور پر بھی برداشت نھیں کیا جاسکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات