۳حکومت کا خارجہ امور کے محاذ پر مضبوط ٹیم اتارنے کا فیصلہ ،ینیٹر اسحق ڈار کو وزیر خارجہ بنانے کا امکان

جمعرات 7 مارچ 2024 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2024ء) حکومت نے خارجہ امور کے محاذ پر مضبوط ٹیم اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ینیٹر اسحق ڈار کو وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی خارجہ امور کے مشیر ہوں گے۔

(جاری ہے)

طارق فاطمی وزیراعظم کے معاون خصوصی امور خارجہ ہوں گے۔ اسحق ڈار کی قیادت میں فارن افئیرز کے لئے ٹیم کام کرئے گی۔ اسحق ڈار، جلیل عباس جیلانی اور طارق فاطمی مشترکہ طور پر فارن آفس چلائیں گے۔ اس حوالے سے ڈار، جلیل عباس اور طارق فاطمی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے وزیراعظم کو اس حوالے سے وزارت خارجہ کے سئینر حکام کی غیر رسمی بریفنگ دی گئی۔