عام انتخابات میں کراچی سے چور جیت گئے اور ہم باہر ہیں ،ریحانہ ڈار

ہم خواتین کے حقوق پر بات کرتے ہیں لیکن یہاں خواتین کے ساتھ ہی ناانصافی ہورہی ہے،آفتاب جہانگیر کے ہمراہ پریس کانفرنس

جمعہ 8 مارچ 2024 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) پی ٹی آئی کی رہنما ریحانہ ڈار نے آفتاب جہانگیر اور علی پلھ کے ہمراہ جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں عام انتخابات میں حکیم بلوچ ، نبیل گبول ، قادر پٹیل ، فاروق ستار ،مصطفی کمال یہ سب چور جیت چکے ہیں اور ہم باہر بیٹھے ہیں۔ہی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ سمیت دیگر رہنمائوں کو ہرایا گیا۔

ہم خواتین کے حقوق پر بات کرتے ہیں لیکن یہاں خواتین کے ساتھ ہی ناانصافی ہورہی ہے۔ہم نے ان کو قانونی اور اخلاقی شکست دی یے۔پی ٹی آئی نے اب تک 6 کیس سپریم کورٹ اور ایک کیس فوجداری داخل کیا ہے۔ایک کیس کراچی اور حیدر اباد کی عوام کا کیس بھی چیف جسٹں کی عدالت میں داخل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ بھی ناانصاف ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان کو اس کا نوٹس لینا چاہیی.ریحانہ ڈار نے کہا کہ میں کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں.میں سیالکوٹ میں الیکشن جیت چکی ہوں لیکن میرا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔میں نے عدالت میں کیس کیا ہوا ہے۔میریلیے عدالت قابل عزت ہے۔ہمیں اعلی عدلیہ سے بھی انصاف کی امید ہے۔ہم۔نبی کی امت سے ہیں۔ ہمیں انصاف کی امید ہے۔علی پلھ نے کہا کہ میں خود جیتا ہوں ،لیکن ہرایا گیا۔

ہم اپنا چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس لینے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔آفتاب جہانگیر نے کہا کہ ہم چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں.اگر آج انصاف نہ ملا تو ہم اگلے جہاں میں انصاف لیں گے ۔کراچی کی عوام انتہائی مایوس ہے ۔انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے بھی اقرار کیا کہ الیکشن میں تبدیلی ہوئی ہے۔عوام میں بے چینی پیدا ہورہی ہے۔ ہم بلاول بھٹو اور ایم کیو کے خالد مقبول صدیقی کو چیلنج کریں گے کہ اپنی ہارکوتسلیم کریں۔ہم دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔