صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ غیرجمہوری ہے،نثارکھوڑو
پی ٹی آ ئی اور سنی اتحاد کونسل ملک کو بحران کی طرف دھکیل کر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں ،صدر پیپلزپارٹی سندھ
جمعہ 8 مارچ 2024 18:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے بغیر جب شہباز شریف اتحادی جماعتوں کی حمایت سے وزیراعظم بن سکتے ہیں تو آصف علی زرداری بھی صدر مملکت بن سکتے ہیں۔
اگر مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو مل بھی جاتیں تو بھی محمود خان اچکزئی صدر ملکت منتخب نہیں ہوسکتے تھے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو صدر کے لئے سینیٹ، پارلیمنٹ اور تمام اسمبلیوں کے الیکٹورل کالج میں ووٹوں کی وہ اکثریت حاصل ہی نہیں ہے اور پی ٹی آئی ،سنی اتحاد کونسل محمود خان اچکزئی کی صدر کے انتخاب میں شکست یقینی دیکھ کر صدارتی انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدراتی انتخابات کے لئے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی جواز نہیں بنتا جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد الیکٹورل کالج مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے اراکین کے ووٹ نہ دینے کے باوجود بھی آصف علی زرداری 9 مارچ کو سینیٹ، پارلیمنٹ اور تمام اسمبلیوں کے الیکٹورل کالج سے بھاری اکثریت سے ووٹ لے کر دوسری مرتبہ صدر مملکت بن جائیں گے اس لئے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کرکے جمہوری اور آئینی عمل کو کمزور کرنے کی سازش نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو گرینڈ ڈائیلاگ کرنے اور میثاق معیشت تشکیل دینے کی دعوت دیتی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر ملک کو جمہوری، معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے مفاہمتی ویژن کے تحت اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور اسمبلیاں وجود میں آچکی ہیں اور صدر کا آئینی عہدہ مکمل ہونے کے بعد ملک مکمل جمہوریت کی پٹڑی پر گامزن ہوگا اور پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.