پانی چوری میں واٹر بورڈ، صنعتکار اور شہری ملوث ،منوڑہ وا ٹریٹمنٹ پلانٹ سے پانچ لاکھ گیلن پانی ملے گا،میئرکراچی
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تاجر اور صنعتکار برادری ہمارے ساتھ کام کرے، شہر میں اس وقت سات ہائینڈرینٹ چل رہے ہیں، پانی کے ٹینکرز کو رجسٹر کیا جا رہا ہے، اب تک تین ہزار ٹینکرز رجسٹر کرچکے ہیں،بیرسٹرمرتضیٰ وہاب
جمعہ 8 مارچ 2024 22:45
(جاری ہے)
اس موقع پر صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرم شیخ،نائب صدر آصف شیخ ، محمد حنیف گوہر اور دیگر عہدیداران اور ممبران بھی موجود تھے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی نے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس کی شرح کو کم کرکے 50 روپے اور زیادہ سے زیادہ 200 روپے کردیا ہے تاہم میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس ریکوری کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے جس کے لئے ہم نے میونسپل ٹیکس کو بجلی کے بل میں شامل کرنے کے لئے اقدامات کئے تھے مگر جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے میونسپل ٹیکس بجلی کے بل میں شامل کرنے کے خلاف عدالت سے حکم امتناع لے لیا تھا اور گزشتہ دو سال سے یہ امتناع جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں کہیں بھی آگ لگنے کے تمام واقعات میں کے ایم سی کا محکمہ فائر بریگیڈ کارروائی کرتا ہے،نئی تین اسنارکلز محکمہ فائربریگیڈ کو دی گئی ہیں تاکہ کثیر المنزلہ عمارتوں میں لگنے والی آگ کو جلد از جلد بجھایا جائے اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو چھ ہزار میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے،ہمارے ساڑھے پانچ سو نالوں پر سولر پارک بنائے جاسکتے ہیںجو افراد سولر بیس اور ونڈ بیس انرجی پر کام کرنا چاہتے ہیں وہ ہمارے ساتھ مل کر کام کریں،اس مقصد کے لئے کے ایم سی کے پاس کافی زمین موجود ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ ہم شہر میں کام کرنا چاہتے ہیں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، کراچی میں کاروبار کرنے والے تاجر اور صنعتکار اس کام میں ہمارا ہاتھ بٹائیں،کورنگی میں چار لین کا نیا جام صادق پل تعمیر کر رہے ہیں جس سے صنعتی علاقے میں ٹریفک کی آمدو رفت بہتر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہر کو بہتر بنانے کے لئے ماضی کی غلطیوں سے اجتناب کرنا ہوگا، صنعتکار برادری اور تاجر کسی بھی معاشرے میں اہم کردار رکھتے ہیں ، صنعتی ، تجارتی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سندھ کی حکومت اور کے ایم سی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ایسی پالیسی بنائی جا رہی ہے جس سے شہریوں کا مفاد وابستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ صنعتکار اور تاجر ہماری رہنمائی کریں اور خصوصاً کراچی کے تمام صنعتی زونز اور کاروباری مراکز کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز دیں ، ہم سب مل کر اپنے شہر کو بہتر اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت سیلاب میں تباہ اسکولوں کی بحالی پر اجلاس
-
پنجاب بھرمیں 1372ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1488زخمی ہوئے، ریسکیو1122
-
اسپیکر قومی اسمبلی کا ایوان میں فوج اور عدلیہ کیخلاف تقاریر روکنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کا شمالی و جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں بہادر سپوتوں کی شہادت پر خراج عقیدت
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایات پر عملدرآمد کے نتیجے میں ایم ٹیگ صارفین کی تعداد 92 فیصد سے زائد ہو گئی
-
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خصوصی ایپ بنانے پرغور
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست دائر
-
گورنر سندھ دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ، صوبہ میں شعبہ آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے
-
دنیا کے نایاب ترین ممالیہ انڈس ڈولفن کی تعداد میں اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، شیری رحمان
-
عارف والا ،دکان کی چھت پر سولر پلیٹ کی صفائی کرتے کرنٹ لگنے سے 26 سالہ الیکٹریشن جاں بحق ہوگیا
-
کراچی : صدر موبائل مارکیٹ میں 12 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
-
کراچی سے چھ افراد لاپتا، شہریوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سندھ ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.