نگہبان رمضان پیکج کے تحت لودہراں کے مستحق 33 ہزار افراد میں راشن بیگ تقسیم
راشن بیگ صرف رجسٹرڈ شہری کو ملے گا،ڈپٹی کمشنر لودہراں
عرفان فیروز اعوان ہفتہ 9 مارچ 2024 17:07
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب تک 100 فیصد رجسڑڈ مستحق شہریوں کو راشن بیگز مل نہیں جائیں گے راشن بیگز تقسیم کرنے کا عمل جاری رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ راشن بیگ رجسٹرڈ شہری کو ہی ملے گا اور اس شہری کی جگہ کوئی دوسرا شہری راشن بیگ وصول نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویثرن کے مطابق غریب اور نادار طبقہ کے حق کی فراہمی کو ان کی دہلیز پر یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نگہبان رمضان پیکج کے ہر تھیلے میں دو کلو چینی، دو کلو بیسن، دو کلو چاول، دو کلو گھی اور دس کلو آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جانب سے نگہبان رمضان پیکج کی کوالٹی کو 100 فیصد یقینی بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں بڑی کامیابی، ترتیب اور فول پروف طریقہ کار کے مطابق راشن بیگز تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر امسال رمضان المبارک کے دوران مستحقین کو مفت راشن ان کی دہلیز پر ہی فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لودھراں کےمستحق افراد کو راشن انکی دہلیز پر فراہم کیا جائے گا تاکہ ایک تو انکی عزت نفس مجروح نہ ہو اور دوسرے انہیں روزے کے ساتھ قطاروں میں کھڑے ہونے کی زحمت نہ اٹھانی پڑے ۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کا کہنا تھا کہ مستحقین کا ڈیٹا حکومت پنجاب نے فراہم کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نگہبان رمضان پیکج کا فوڈ ہیمپر تقریباً 18 کلو وزن کا ہے جو چینی ، گھی ،چائے کی پتی، بیسن، آٹا اور دالوں پر مشتمل ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج کے تحت فراہم کردہ راشن بیگ کی اشیاء خوردونوش کی ٹیسٹنگ محکمہ فوڈ اتھارٹی پنجاب سے مسلسل کروائی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کہ مستحق افراد کو ان کے موبائل فون نمبر پر ایک میسج موصول ہوتا ہے جس کی تفصیل ضلعی انتظامیہ کو بھی موصول ہو جاتی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو خصوصی طور پر ڈسٹریبیوشن کے عمل کو بہتر انداز سے انجام دینے کی ہدایت کی ہےمزید مقامی خبریں
-
صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب سید سبطین حیدر سبزواری کی رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن کی والدہ اور ماموں خواجہ منیر حسین کی وفات پر منڈی بہاوالدین آمد
-
ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔
-
تاجروں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ ضلع کے مسائل کی نشاندھی اور حل کے لیے مشاورت سے معاملات حل کیے جا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.