- سابق وزیر تعلیم منیر گیلانی کی آصف علی زرداری کو صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد، بھاری اکثریت سے کامیابی نیک شگون قرار

گ*آصف زرداری تمام سیاسی جماعتوں کے لیے نوابزادہ نصر اللہ خان کی حیثیت رکھتے ہیں &آصف زرداری کی صدارتی منصب پر انتخاب سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی، چیئرمین اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ

اتوار 10 مارچ 2024 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2024ء) زاسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سابق وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی نے آصف علی زرداری کو صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے بھاری اکثریت سے کامیابی کو وفاق پاکستان کے لیے نیک شگون قراردیاہے۔ انہوں نے کہا طویل جدوجہد اور قید و بند کی صعوبتوں نے آصف علی زرداری کو کندن بنا دیا ہے ۔

انہوں نے اپنی زوجہ محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاست سے بہت سیکھا ہے۔

(جاری ہے)

وہ بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے داماد ہونے پر فخر کرتے ہیں۔ منیر گیلانی نے کہا آصف زرداری تمام سیاسی جماعتوں کے لیے نوابزادہ نصر اللہ خان کی حیثیت رکھتے اور سیاست سے زیادہ سٹیٹس مین شپ پر یقین رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا آصف زرداری کی صدارتی منصب پر انتخاب سے جمہوری ادارے اورپارلیمنٹ مضبوط ہوگی۔صدر مملکت کے آفس کو تقویت اور عزت ملے گی۔ امید ہے جمہوری حکومت آصف علی زرداری کی رہنمائی میں عوام کے لیے بہتر اقدامات کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زردار ی کے نام مبارکباد کے خط میں کیا۔