آغا خان یونیورسٹی کا خواتین اساتذہ کے ذریعہ اسکول سے باہر لڑکیوں کیلئے میتھ گیمز کا انعقاد

اتوار 10 مارچ 2024 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (AKU-IED)کی طرف سے منعقد کردہ ریاضی کے عالمی دن(انٹرنیشنل ڈے آف میتھ)2024 اپنی ہفتہ بھر کی تقریبات اس سال کے تھیم پلیئنگ ود میتھ 8 مارچ 2024 کو ایک گرینڈ شو کے انعقاد کے بعدکامیابی سے اختتام پزیر۔ ریاضی کے عالمی دن کا مقصد ریاضی سیکھنے کی خوشی کو فروغ دینا ہے۔

آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (AKU-IED) نے ہفتے بھر میں تقریبات کا ایک سلسلہ ترتیب دیا جس میں اساتذہ اور طلبا کے لیے ورکشاپس اور دیگر سرگرمیاں شامل تھیں۔ ڈاکٹر منیرہ امیرالی، اسسٹنٹ پروفیسر،ایونٹ کو چیئر ا نٹرنیشنل ڈے آف میتھ، آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (AKU-IED) نے اپنے ابتدائی کلمات میں اس بات پر زور دیا کہ کھیل کی بنیاد پر تعلیم بچوں کی علمی نشوونما میں سہولت فراہم کرتی ہے، منطقی استدلال کو فروغ دیتی ہے اور بچوں کے ذہنوں میں ریاضی کو ایک دلچسپ مضمون کے طور پر دوبارہ ترتیب دینے میں ان کی مدد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

گرینڈ شوکیس میں 150 سے زیادہ سکول سے باہر بچوں جن میں زیادہ تر لڑکیاں شامل تھیں جنہوں نے ریاضی میں اپنی دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے تخلیقی میتھ گیمزوتعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ محترمہ شیریں حسین، سی ای او اور شریک بانی،سندھ سنگھار انیشیٹو نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور ہماری روزمرہ کی زندگی میں ریاضی سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

گرینڈ شوکیس سرگرمیوں کی ایک ہفتہ بھر کی سیریز کا اختتام تھا جس میں 35 اساتذہ کے لیے ایک ورکشاپ بھی شامل تھی جن میں خاص طور پر خواتین شامل تھیں جنہیں ریاضی کے دلچسپ کھیل بنانے کی تربیت دی گئی تھی۔ داد فانڈیشن کے میگنی فائی سائنس سینٹر کے خصوصی سیشن اور ایڈوانسنگ کوالٹی آلٹرنیٹو لرننگ (AQAL) پروجیکٹ کے ڈپٹی چیف ایڈوائزر ڈاکٹر عابد گل کی طرف سے اسکول سے باہر بچوں کی عددی مہارت اور غیر رسمی بنیادی تعلیم (NFBE) کے نصاب پر ایک گفتگو اورجاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی بھی اس پروگرام کا حصہ تھی۔

جیسا کہ اس تقریب نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھی منایا اس میں کراچی بھر کی خواتین اساتذہ کے تخلیق کردہ ریاضی کے دلکش کھیلوں کی نمائش کی گئی جس کی نگرانی آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (AKU-IED)کی ایک آل ویمن ورکشاپ پلاننگ ٹیم نے کی۔ ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، صدر، آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (AKU-IED) نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ،ریاضی سیکھنے کی خوشی کو فروغ دینے میں انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ اور اس کے شراکت داروں کی لگن قابل ستائش ہے۔

دلکش تعلیمی تجربات پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے سے ہم طلبا کی ایک ایسی نسل کی پرورش کر رہے ہیں جو ریاضی میں مہارت حاصل کرے گی۔ اس تقریب کا انعقاد رائٹ ٹو پلے، ڈائریکٹوریٹ آف نان فارمل ایجوکیشن، سندھ سنگھار انیشی ایٹو، داد فانڈیشن کے میگنی فائی سائنس سینٹر، ڈربین اور دیگر کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔اپنے اختتامی کلمات میں، ڈاکٹر فرید پنجوانی، پروفیسر اور ڈین،آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (AKU-IED) نے عکاسی کی کہ یہ جشن جدید اور موثر تدریسی طریقوں سے ہماری وابستگی کو واضح کرتا ہے۔ اساتذہ اور طلبا کو ریاضی کی سرگرمیوں میں شامل کرکے ہمارا مقصد ریاضی سے محبت پیدا کرنا ہے اور زندگی بھر سیکھنے کے عمل کی ترغیب دینا ہے۔