سینیٹ سے خیبر پختونخو ا کے بھی11سینیٹر ز سبکدوش

منگل 12 مارچ 2024 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) پاکستان کے ایوان بالاسے خیبر پختونخو ا کے بھی11سینیٹر ز سبکدوش ہوگئے ۔ 7جنرل،2خواتین اور 2علماء و ٹیکنوکریٹ سینیٹرز نے چھ سالہ مدت مکمل کر لی۔سینٹ آف پاکستان سے خیبر پختونخوا کے بھی گیارہ سینیٹرز سبکدوش ہو گئے ۔ 7جنرل،2خواتین اور 2علماء و ٹیکنوکریٹ سینیٹرز نے چھ سالہ مدت مکمل کر لی ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے بہرمند تنگی ،روبینہ خالد،جے یو آئی کے طلحہ محمود ،جماعت اسلامی کے مشتاق احمد خان ریٹائرڈ ہو گئے ۔پی ٹی آئی کے فیصل جاوید ،مہرتاج روغانی ،فدا محمد اور اعظم سواتی بھی ریٹائرڈ ہوگئے ۔مسلم لیگ (ن)کے پیر صابر شاہ اور آزاد سینیٹر دلاور خان بھی سبکدوش ہو گئے ۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب شوکت ترین نے پہلے ہی استعفیٰ دیا ہے ۔قبائلی اضلاع کے 4نشستیں 25ویں آئینی ترمیم کے بعد ختم ہوگئی ہیں ۔ 2اپریل کو ہونے والے سینٹ انتخابات کیلئے خیبر پختونخوا میں بھی سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں ۔پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی ،جے یو آئی اور دیگر سیاسی جماعتیں متحرک ہوگئی۔