سینیٹ انتخابات، پرویز رشید،اسحاق ڈار،طلال چوہدری سمیت دیگر کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایات

سینٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا کل آخری روز ہے،اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 15 مارچ 2024 15:20

سینیٹ انتخابات، پرویز رشید،اسحاق ڈار،طلال چوہدری سمیت دیگر کو کاغذات ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ2024 ء) 2اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن نے پرویز رشید،اسحاق ڈار،طلال چوہدری ،نواز شریف کے دیرینہ ساتھی ناصربٹ،سعود مجید،ڈاکٹر سعید الٰہی سمیت دیگر کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔سینٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا کل آخری روز ہے۔اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے۔

اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جمع ہو گئے ہیں۔اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی ن لیگی رہنماﺅں طارق فضل، حنیف عباسی، انجم عقیل، انوشہ رحمان اور نزہت صادق نے جمع کرائے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ایک صحافی کے سوال پر ن لیگی رہنماءطارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے جنرل نشست پر امیدوار کا فیصلہ پارٹی قیادت ہی کرے گی۔

(جاری ہے)

سینٹ انتخابات کیلئے ن لیگی رہنماءڈاکٹر سعید الٰہی نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔ڈاکٹر سعید الٰہی کا کہنا ہے کہ میں نے کاغذات نامزدگی ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے حاصل کئے ہیں۔ ابھی پارٹی کی طرف سے مجھے ٹکٹ نہیں ملا، قیادت جو فیصلہ کرے گی مجھے قبول ہوگا۔ کل آخری دن ہے، ہم کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ کچھ دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہے ان کو بھی اکاموڈیٹ کرنا پڑے گا۔

ایوان بالا بڑا اچھا فورم ہے۔سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات2اپریل کو منعقد ہونگے جس کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔جبکہ سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع کروائے جا سکیں گے،سینیٹ کی پنجاب اور سندھ کی 12، 12، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی 11،11 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے جبکہ اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔