کرنل کاشف شہید جیسے لوگ قوم کے اصل ہیروہیں،مقررین

پیر 18 مارچ 2024 15:18

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) کرنل کاشف شہید جیسے لوگ قوم کے اصل ہیرو، میراں شاہ کے شہداء رمضان المبارک میں جام شہادت نوش کر کے شہداء بدر کی نسبت پا گیے ہیں، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، جنرل سیدعاصم منیرکی قیادت میں افواج پاکستان اندرونی و بیرونی دشمنوں کے مقابلے میں قابل فخر خدمات انجام دے رہی ہے، افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے لیے 10رمضان المبارک کو یوم بدر جبکہ17رمضان کو میرواعظ کشمیر21رمضان المبارک کو یوم سیدنا علی حیدر کرار اور یوم ام المومنین سیدہ عایشہ صدیقہ رض اور 23 مارچ کو یوم تحفظ واستحکام پاکستان کے عنوان سے مدارس ومساجد میں آل جموں و کشمیر جمیعت علماء اسلام سواد اعظم اہل السنت والجماعت اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی طرف سے پروگرام منعقد کییجاییں گے، ان خیالاتِ کا اظہار صدر تنظیمات و مدارس دینیہ آزاد کشمیر و امیر آل جموں و کشمیر جمیعت علماء اسلام مولانا قاضی محمود الحسن اشرف، سینیر نایب امیر و چیرمین پارلیمانی بورڈ مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ،جنرل سیکرٹری مولانا عبد المالک صدیقی، چیف آرگنائزر مولانا بشارت نوید، ناظم اطلاعات مولانا حافظ عتیق الرحمن، چیرمین میڈیا مفتی عابد امین، امیر سواد اعظم اہل السنت والجماعت مفتی محمد اختر، ناظم اعلیٰ مولانا قاضی منظور الحسن سمیت دینی جماعتوں کے قایدین اور اراکین نے کیا۔