بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا

پیر 18 مارچ 2024 22:46

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں حلقہ کھڑی شریف کی عوام ،سول سوسائٹی اور دیگر مکتبہ فکر کی جانب سے دیا گیا افطار ڈنر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا ۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب افطار ڈنر کے سلسلے میں پنڈال پہنچے تو وزیر توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین کی قیادت میں کھڑی شریف کی عوام نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین، چوہدری صہیب ارشد اور چوہدری وقاص جنید افطار ڈنر کے انتظامات کے حوالے سے متحرک رہے ۔یونین کونسل عزیز پور،یونین کونسل کھڑی خاص، یونین کونسل لہڑی،یونین کونسل سونکیاہ، ، یونین کونسل پنڈی سبھروال، یونین کونسل افضل پور، یونین کونسل ساہنگ،یونین کونسل جاتلاں،یونین کونسل نواں گراں اور یونین کونسل سموال شریف سے کارکن افطار ڈنر میں شریک ہوئے۔اس موقع پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کھڑی شریف کو تحصیل بنانے کا اعلان کیا ۔صدر ریاست بیرسٹر سلطان نے اپنے خطاب کے دوران حلقہ کھڑی شریف سے باقاعدہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا۔