Live Updates

قائد مسلم لیگ(ن)نوازشریف محسن پاکستان ہیںاُن کی قیادت بحرانوں سے نجات دلائیںگے، چودھری جعفراقبال

ملکی تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی کے ویژن کی تکمیل یقینی بنانے کا وقت آ گیا ہے،سنیئر رہنما مسلم لیگ(ن) اسلام آباد

پیر 18 مارچ 2024 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سنیئر رہنما،سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی وسینیٹر چودھری جعفراقبال اور بیگم عشرت اشرف رکن صوبائی اسمبلی نے مشترکہ بیان میںکہاہے کہ قائد عوام میاں نوازشریف محسن پاکستان ہیں جن کے ملکی تعمیرو ترقی اور عوامی خوشحالی کے ویژن کی تکمیل یقینی بنانے کا وقت آ گیا ہے،میاں شہبازشریف جلد وزیراعظم کا قلمبدان سنبھال کر پاکستان کو معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات دلائیں گے، پارٹی قیادت نے عوامی ریلیف کی خاطر مربوط لائحہ عمل مرتب کیا ہے جس کی انجام دہی میں کوئی کسرا ٹھا نہ رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز کا وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونا صوبہ کے عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری، مریم نواز پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گی اور گڈگورننس یقینی بنانے سمیت عوامی محرومیوں کاازالہکرکے دم لیں گی، وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز نے جس بھرپور انداز میں صوبائی امور کو سنبھالا ہے وہ یقینا حوصلہ افزاء اور نہایت خوش آئند ہے، جس سے عوام میں پائی جانے والی مایوسی اور تشویش کا خاتمہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما چودھری جعفراقبال نے کہاکہ موجودہ ملکی حالات2013ء جیسے ہیں اس وقت ملک میں18سی20گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی ،لاقانونیت عروج پر تھی، ملک مختلف بحرانوں اور عوام طرحطرحکے مسائل کا شکار تھی، ترقی کاکوئی نام و نشان تک نہ تھا مگر مسلم لیگ(ن) نے حکومت تشکیل دیتے ہی ملکی مسائل کے حل کی راہ ہموار کی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کی نئی مثال رقم کی۔

انہوں نے کہاکہ مریم نوازنے عوام کی فلاح وبہبود اور صوبے کی ترقی کیلئے بہترین ترجیحات کا اعلان کیا ہے ، وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور وہ انشاء اللہ اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گی،ماضی میں مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں پاکستان مسلسل ترقی کررہاتھا اور اب بھی انشاء اللہ تعمیر وترقی و خوشحالی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا، اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر غیر جمہوری رویے کا اظہار کیا، جمہوریت میں بائیکاٹ نہیں بلکہ میدان میں رہ کر مقابلہ کیاجاتاہے،پی ٹی آئی کے دورمیں پنجاب کابیڑا غرق کیاگیاتھا،ہم امید کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے دوست اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات