جبالیہ اور رفح میں اسرائیلی حملے، 22 فلسطینی شہید

شفا اسپتال پر حملے میں غزہ کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح بھی شہید

منگل 19 مارچ 2024 13:41

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، جبالیہ میں تازہ ترین اسرائیلی حملے میں 8 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ رفح میں اسرائیلی حملے میں کم از کم 14 فلسطینی شہید ہوئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے شفا اسپتال پر حملے میں غزہ کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

فائق المبوح غزہ میں خوراک کی منصفانہ تقسیم اور قیامِ امن کے ذمے دار تھے۔

حماس کا کہنا تھا کہ غزہ کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح کا قتل غزہ میں قحط برقرار رکھنے کی اسرائیلی کوششوں کا ثبوت ہے۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ میں اسرائیل کے پیدا کردہ قحط کی فوری روک تھام کی کوششوں کا مطالبہ کر دیا۔امریکی صدرجو بائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو سے ٹیلی فون کال میں ایک بار پھر رفح میں زمینی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔