ًامریکہ کی خوشنودی کیلئے مزید ملک کو آگ وخون میں دھکیلنے کی مذمت کرتے ہیں، جے یو آئی

منگل 19 مارچ 2024 22:10

=کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماوں نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیاجائے ، امریکہ کی خوشنودی کے لیے ملک کو خون میں ڈبونا غلامی کی بدترین مثال ہے ملک میں وہی پالیسی جاری ہے جو نگران حکومت میں چل رہی تھی ،خارجہ پالیسی کے متعلق ربڑ اسٹیمپ پارلیمنٹ کو علم تک نہیں ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ،سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد ،جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ،سرپرست مولانا قاری مہر اللہ شیخ ،مولانا احمد جان ،مولانا محمد ہاشم خیشکی ،شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی ،مولانا حکیم حبیب اللہ ،حافظ عبد الحق حقانی ،مولانا محمد ایوب ،مولانا محمد اشرف جان ،مفتی غلام نبی محمدی ،مفتی عبد السلام رئیسانی ،مولانا محمد ایوب ،حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد حافظ شبیر احمد مدنی ،حافظ سراج الدین ،حاجی محمد شاہ لالا ،حاجی ولی محمدبڑیچ ،میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ ،سالار حافظ سید سعداللہ آغا ،میر فاروق لانگو ،حاجی صالح ،محمدمفتی نیک محمد فاروقی ،مولانا حافظ سردار محمد نورزئی ،حافظ خلیل احمد سارنگزئی ،مولانا جمال الدین حقانی ،مولانا محمد طاہر توحیدی ،مولانا محمد عارف شمشیر ،حافظ دوست محمد ،مفتی محمد ابوبکر ،ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کی خوشنودی کیلئے مزید ملک کو آگ وخون میں دھکیلنے کی مذمت کرتے ہیں ۔خطے میں امن کے قیام کو سبوتاژ کرنے کے لیے جمعیت کو پارلیمنٹ سے باہر رکھا گیا ،الیکشن سے قبل قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا دورہ افغانستان اور فلسطینیوں کی اخلاقی اور مالی مدد کی پاداش میں بین الاقوامی قوتوں کے اشاروں پر جمعیت علما اسلام کی نشستوں کو جعلی نمایندوں کے حوالے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے ، جعل ساز حکومت کو کوئی حق حاصل نہیں ہے قوم باشعور ہے ہر سازش کو سمجھتی ہے ۔ معاشی طور پر ملک کو آئی ایم ایف اور امریکہ کی خوشنودی پر چلانے کے لیے کٹھ پتلی حکومت خطرناک حدتک استعمال ہورہی ہے اور وہی پالیسیوں کا تسلسل ہے جو نگران حکومت سے چلا آ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو غلامی سے نجات دلانے کے لیے جمعیت علما اسلام کردار ادا کرے گی