مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی ہونے سے متعلق وائرل نیوز جھوٹ نکلی

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر عبد الغفار افغانی المعروف آزاد جمیل کی ہے جو 2019ء میں ان کے حادثے کے بعد لی گئی

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 21 مارچ 2024 17:29

مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی ہونے سے متعلق وائرل نیوز جھوٹ نکلی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ 2024ء ) ملک کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی ہونے سے متعلق وائرل نیوز جھوٹ نکلی۔ تفصیلات کے مطابق آج سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل سے متعلق ایک تصویر کافی وائرل ہوئی جس میں یہ دعویٰ کیا جانے لگا کہ معروف عالم دین کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں مولانا طارق جمیل شدید زخمی ہوگئے۔

مولانا طارق جمیل کے قریبی ذرائع کی جانب سے اس قسم کی خبر کی تردید کی گئی اور بتایا گیا کہ مولانا طارق جمیل ٹریفک حادثے کا شکار نہیں ہوئے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بھی جھوٹ ہیں۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ جو تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی وہ مولوی عبد الغفار افغانی المعروف آزاد جمیل کی ہے جو 2019ء میں اس وقت لی گئی جب وہ حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

بتاتے چلیں گزشتہ برس اکتوبر میں مولانا طارق جمیل اس وقت شدید صدمے سے دوچار ہوئے جب ان کے بیٹے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے، عاصم جمیل کو سینے پر گولی لگی، اپنے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر مولانا طارق جمیل نے اپنے پہغام میں کہا کہ تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہو گیا، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا، گزارش ہے اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔