لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کارآئین، قوم اور ریاست کے مجرم ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،سید نجمی عالم

جمعہ 22 مارچ 2024 19:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کارآئین، قوم اور ریاست کے مجرم ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،سر کاری اراضیوں پر کچی آبادیوں کی آڑ میں کام کرنے والے لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا،سندھ بھر میں31دسمبر2011 ء تک آباد کچی آبادی قوانین کی شرائط پر پورا اترنے والی کچی آبادیوںاور گوٹھوںکو مالکانہ حقوق دینگے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں کچی آبادیوں اور گوٹھوں میں فلاحی و رفاعی پلاٹوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی فلاحی مقاصد کے علاوہ فلاحی پلاٹوں پر ناجائز تعمیرات اور چائنہ کٹنگ کرنے والے فوری طورپر پلاٹ خالی کریںورنہ ان کا سخت کاروائی ہوگی، محکمے میں کرپٹ اور گھوسٹ اہلکاروں کا سخت محاسبہ ہوگا، کچی آباد ی قوانین کی شرائط پورا کرنے والی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو مالکانہ حقوق اور بنیادی سہولیات کے فراہمی کو PPPمنشور اورشہید بی بی کے مشن کی روشنی اور چیئرمین بلاول بھٹو و ژن کے مطابق یقینی بنائیں گے اور سندھ کچی آبادی اتھارٹی کو بد عنوان مافیا سے پاک کرنے کیلئے بذات خود ایکشن اٹھائیں گے،جمہوریت کے تسلسل اور استحکام میں بھٹو خاندان اور PPPکا کلیدی کردار ہے شہید قائد عوام اور شہید بی بی اور سینکڑوں کارکنوں نے جمہوری اقدار کی پاسداری اور آبیاری کے لئے قربانیاں دیں جوناقابل فراموش ہیں،PPPکے چیئرمین بلاول بھٹواور صدر پاکستان آصف علی زردای کی ہدایت پر PPPکے منشور اور کچی آبادی قوانین کی روشنی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیلئے پلان ترتیب دیا جارہا ہے،ان الفاظ کا اعادہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر ہیومن سیٹلمنٹ ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ (کچی آبادی)حکومت سندھ وہلائیو سٹاک اینڈ فشریزسید نجمی عالم نے ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کی نمائندہ تنظیم کچی آدیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان’’کاگف‘‘ کے تاحیات چیئرمین اور شہید ذولفقار علی بھٹو کو 1962ء میں قائد عوام کا دینے والی عظیم شخصیت تحریک پاکستان کے کارکن بابائے خیرپور پیرو مر شد محمد اسحاق شاہین گورایاؒ کے فرزند ( سفیرامن ) صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا،صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نیسید نجمی عالم کو وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر ہیومن سیٹلمنٹ ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ (کچی آبادی)حکومت سندھ وہلائیو سٹاک اینڈ فشریز مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے ان کے شہید بھائی سپاف کے صدر نجیب احمدکی پارٹی کیلئے خدمات اور 11اپریل1990ء کو قاتلانہ حملے میں شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نجیب احمد نے ملک مین جمہوریت کی بحالی اور مارشل لاء کے خاتمے کی جدو جہد میں فعال حصہ لیا اور متعدد بار قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں وہ تاریخ کا حصہ اور پی پی پی کار کنوں کیلئے سنگ میل ہے،اس موقع پرصاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نے سندھ میں امن و امان، سندھ بھرکی کچی آبادیوںاور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق ان کو بنیادی ضروریات زندگی فراہمی اور سندھ بھر خصوصاً کراچی میں لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں اور آلہ کار نوکر شاہی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوںکے حوالیاور سندھ کچی آبادی اتھارٹی میں کرپشن مافیا کے راج کے باعث کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق میں درپیش رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا ،وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر ہیومن سیٹلمنٹ ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ (کچی آبادی)حکومت سندھ وہلائیو سٹاک اینڈ فشریزسید نجمی عالم نے کہا کہ سندھ کی ترقی کے لئے سندھ حکوت بھر پور اقدامات کررہی ہے کراچی میں معاشی سرگرمیوں کے بحالی اورامن و امان کے قیام کا کریڈیٹ حکومت سندھ کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے جس کے لئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ احسن طریقے سے خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بد عنوانی کی روک تھام کیلئے تمام جماعتوں کو ایک اکائی پر جمع ہونا ہوگا انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ سیاست اور اقتدار کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے پوری قوم کو یکجا ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے سندھ میں مزید کچی آبادیاں قائم نہ ہوں اور ان کی روک تھا م کیلئے کچی آبادی کے مکینوںکے لئے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹواور صدر پاکستان آصف علی زردای کی ہدایت پر PPPکے منشور اور کچی آبادی قوانین کی روشنی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں سستی رہائشی اسکیمیں بنائی جائیں اور ہو سکتا ہے کوئی ایسی اسکیم بھی لانچ کردیں جس سے معمولی معاوضہ لے کر فلیٹ بنا کردیئے جاسکیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا مشن ہے کہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں کا معیار زندگی ڈیفنس اور گلشن اقبال کی طرح بلند کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ’’کاگف‘‘ کی تجاویز پر چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات کی روشنی میں پی پی پی کی سندھ حکومت نے سندھ بھر میں 31دسمبر2011ء تک قائم کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ کرکے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے لاکھوں مکینوں کو اپنے گھر کی چھت مہیاکرنے کی جانب سندھ حکومت کے وعدوں اور جو شہید قائد عوام اور بینظیر بھٹو کے مشن اور پی پی پی منشور کی تکمیل ہے صوبائیمشیرہیومن سیٹلمنٹ نے کہا کہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں کی آڑمیں کام کرنے والے بلڈرز اور لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی کے احکاما ت دے دیئے ہیں قدیمی گوٹھوں کی زمینوں کو جعلی کاغذات کے ذریعے فروخت کرنے والوں اور چائینہ کٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں میں فلاحی/رفاعی پلاٹوں پر غیر قانون تعمیرات ، قبضے اور چائینہ کٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بھی کاروائی کے احکامات دے دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمے میں کرپٹ اور گھوسٹ اہلکاروں کا سخت محاسبہ ہوگا انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے پی پی پی اپنے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میںبلا تفریق احتساب کے عمل کو فروغ دے کر بد عنوانی سے پاک سندھ کی تعمیر کے مشن پر توجہ دے رہی ہے۔