بیگم نصرت بھٹو جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی کی علامت ہیں۔بلاول بھٹو

جمعہ 22 مارچ 2024 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 95 ویں یومِ پیدائش پر تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو پروقار خاتون تھیں، اور اب وہ جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی کی علامت ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی زندگی قوم کی بہبود کے لئے صبر، استقامت اور لازوال قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف اور پاکستانی عوام کے حقوق کے لیے اپنی غیر متزلزل جدوجہد کے دوران مادرِ جمہوریت نے ناقابل فراموش مصائب برداشت کیے، جن میں ان کے عظیم خاوند قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل اور تین پیارے بچوں شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کی المناک قربانیاں بھی شامل ہیں