’بی جے پی‘ کو خاندانی سیاست سے نہیں ،اپنی مخالف جماعتوں سے مسئلہ ہے، عمر عبداللہ

جمعہ 22 مارچ 2024 23:02

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کو خاندانی سیاست سے کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ان سیاسی جماعتوں سے مسئلہ ہے جو زعفرانی پارٹی کی مخالفت کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہامیں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ بی جے پی کو خاندانی قیادت والی جماعتوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اسے صرف ان جماعتوں سے مسئلہ ہے جو اسکی مخالفت کرتی ہیں۔

عمر عبداللہ نے کہ میں یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں بی جے پی کی مخالفت کرتا ہوں اور مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔عمر عبداللہ نے یہ بات بی جے پی کے رہنماؤں کے حالیہ بیان کے ردعمل میں کہی جس میں انہوں کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سمیت کئی پارٹیوں پر خاندانی راج کو فروغ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔