بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں دو نوجوان گرفتار کر لیے

پیر 25 مارچ 2024 14:23

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجیوں نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کوضلع کے علاقے لارکی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔فوجیوں نے نوجوانوں کی غیرقانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں عسکریت پسند قرار دیا ہے۔