الیکشن کمیشن کا حلقہ این اے 266 قلعہ عبداللہ بلوچستان میں ووٹوں کی تصدیق کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

منگل 26 مارچ 2024 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 266 قلعہ عبداللہ بلوچستان میں ووٹوں کی تصدیق کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔وکیل درخواست گزار صلاح الدین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 36 پولنگ سٹیشن کے ووٹوں کی تصدیق کی جائے، محمود خان اچکزئی کو جعلی ووٹ ڈال کر کامیاب کیا گیا ۔

وکیل درخواست گزار کے وکیل کے بیلٹ پیپرز کی بائیو میٹرک تحقیقات کی جائیں،الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔الیکشن کمیشن نے این اے26اور پی کے 68میں دوبارہ گنتی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ دونوں نشستوں پر جے یو آئی (ف )کے امیدواروں نے دوبارہ گنتی کی استدعا کی۔

(جاری ہے)

پی بی 5 لورالائی بلوچستان میں انتخابی عذادیوں سے متعلق درخواست گزار جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولوی فیص اللہ اور پیپلزپارٹی کے امیدوار شمس الدین ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولنگ سٹیشن پر انتخابی مواد جلایا گیا،بیلٹ پیپرز چھینے گئے ،آر او نے اپنی رپورٹ میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کیا۔ جمعیت علماء اسلام کی جانب سے پورے حلقے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 15 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کی استدعا کی،الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔الیکشن کمیشن میں پی بی42کوئٹہ کی انتخابی عذداری کیس میں دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست ہر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔