رمضان میں حکومت نے عوام کو مہنگائی کے حوالے کرکے حالات کے رحم وکرم پرچھوڑدیا،مولانا عبدالحق ہاشمی

منگل 26 مارچ 2024 23:00

oکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سب کوملکرمخلصانہ عملی جدوجہدکی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی عوام کے توقعات پرپورااترنے کی کوشش کریں گے۔رمضان میں حکومت نے عوام کو مہنگائی کے حوالے کرکیحالات کے رحم وکرم پرچھوڑدیا۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی مثالی،مخلصانہ عملی جدوجہدکرکے سب کیلئے مثال بنیں گے۔گوادرجعفرآبادکیعوام نیظلم وجبرلاقانونیت کے خلاف حقوق کے حصول مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کے نامزدامیدواروں کوووٹ دیکرکامیاب بنادیا۔جماعت اسلامی ہی بلوچستان کوخوشحال بناسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مقتدرقوتیں وحکمران اورباربارحکمرانی کرنے والی پارٹیاں عوام سے مخلص ہوتومسائل ضرور کم ہوگی وفاق کارویہ اہل بلوچستان سے ٹھیک نہیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی نے بلوچستان کے سلگتے مسائل،لاپتہ افراد،سی پیک کے ثمرات سے محرومی،نجی جیلیں،مظالم،کرپشن وکمیشن کوپارلیمان میں بھرپوراندازمیں اجاگراورحل کی کوشش کی ۔بارڈرزمسائل،لاپتہ افراد مسئلہ طاقت ،زبردستی،پولیس گردی ودھمکی سے حل نہیں ہوں گے۔سلگتے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ مذاکرات،مخلصانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے عوام ساحل ووسائل پردسترس حاصل کرنے،سی پیک،ریکوڈک،سیندک ودیگروسائل کے ثمرات عوام کومنتقل کرنے،غربت وبے روزگاری کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔

اہل بلوچستان کوہمسائیہ ممالک سے تجارت کرنے دیاجائے۔بدقسمتی وامریکی غلامی کی وجہ سے ہم ہمسائیہ ممالک سے تجارت بھی نہیں کرسکتے۔ صرف ساحل اوربارڈرتجارت پربھی اخلاص ونیک نیتی اورامریکی دباوسے ہٹ کرتوجہ دی جائے تواس کے ثمرات سے پوراپاکستان مستفیدہوسکتاہے۔