مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پیراملٹری اہلکار کی خودکشی

بدھ 27 مارچ 2024 19:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکارنے خودکشی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی پی آر ایف اہلکار نے بدھ کے روز ضلع کے علاقے ریشی پورہ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ پولیس خودکشی کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس واقعے سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنوری 2007سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اورپولیس اہلکاروں کی تعداد596 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :