مقبوضہ جموں کشمیر،دریا ئوں میں لوگوں کے ڈوبنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

جمعرات 28 مارچ 2024 17:45

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں گزشتہ 14 مہینوں کے دوران دریائوں وغیرہ میں لوگوں کے ڈوبنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے ڈیزاسٹر ریسپانس فورس ڈیپارئمنٹ سے حاصل شدہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ وادی کشمیر میں 01 جنوری 2023 سے 06 مارچ 2024 تک ڈوبنے کے کل 49 واقعات رپورٹ ہوئے۔49 رپورٹ کیے گئے ان واقعات میں سے 35 متاثرین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ محکمے کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ڈوبنے کے سب سے زیادہ واقعات سری نگر میں رونما ہوئے جہاں 19 واقعات رپورٹ ہوئے۔ بارہمولہ میں قریباً 11 واقعات پیش آئے جبکہ باقی واقعا ت دیگراضلاع میں رپورٹ ہوئے۔