ختم نبوتؐ سے انکار اور قرآن کی تحریف اسلام سے کھلی بغاوت ہے،لیاقت بلوچ
قادیانیت کوئی مذہب نہیں، فتنہ اور فساد کے فروغ کا مکروہ پلیٹ فارم ہے،قائمقام امیر جماعت اسلامی
جمعرات 28 مارچ 2024 21:10
(جاری ہے)
یہ امر خوش کُن ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظرثانی اپیل میں تحفظات کو دور کرنے کے لیے دینی جماعتوں، دینی اداروں اور دینی سکالرز سے رہنمائی لینے کے لیے بہتر راستہ اختیار کیا ہے۔
آئین اور قوانین بالکل واضح ہیں لیکن قادیانی آئین اور قوانین مانتے ہی نہیں، ان کی یہی بات دراصل فساد کی جڑ ہے۔ آئین اور قوانین کی پابندی کی جائے تو قادیانی اقلیتوں کے تمام حقوق کے حق دار ہوجائیں گے۔ قادیانیت کوئی مذہب نہیں، فتنہ اور فساد کے فروغ کا مکروہ پلیٹ فارم ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمران، ریاستی ادارے اور آئینی ادارے جان لیں کہ عقیدہ ختمِ نبوتؐ، تحفظِ ناموسِ رسالتؐ اور حفاظتِ قرآن پر اسلامیانِ پاکستان کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ پاکستان کی بقاء اور اندرونی وحدت و یکجہتی صرف اور صرف آئین پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد میں ہے۔ عوام توقع رکھتے ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ مبارک احمد ثانی کیس کے فیصلہ سے پیدا ہونے والے شدید تحفظات کا ازالہ کریں گے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کے درمیان ملاقات ایسے موقع پر ہورہی ہے کہ سیاست، عدالت، جج صاحبان اور نظامِ انصاف دباؤ میں ہے۔ ہائیکورٹ کے 6 فاضل ججز کے خط نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی غیرآئینی برطرفی کے پسِ منظر میں ریاستی اداروں کی مداخلت اور دباؤ عیاں ہوچکا۔ اب قوم منتظر ہے کہ مقننہ اور عدلیہ اس دباؤ کے خاتمہ کا لائحہ عمل دیں۔مزیدبرآں قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے اٹک کی علمی ودینی پہچان، شیخ القرآن مولانا عبد المالک علوی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.