اہل کراچی آج ’’شب یکجہتی غزہ‘‘ میں بھر پور شرکت کریں، حافظ نعیم الرحمن
جمعہ 29 مارچ 2024 23:13
(جاری ہے)
اسرائیل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرار دداد قبول کرنے پر تیار نہیں، اسرائیل کو جارحیت و دہشت گردی کی طاقت امریکہ اور مغربی ممالک کے ساتھ عالم اسلام کے بے حس اور حمیت سے عاری حکمرانوں نے بھی فراہم کی ہے۔
پاکستان کے حکمران اور حکمران پارٹیوں نے بھی اہل غزہ کی حمایت و پشتیبانی کرنے، عالمی سطح پر موثر آواز اٴْٹھانے اور اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کو روکنے کے لیے کچھ کرنے کے بجائے مجرمانہ طور پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ امریکی غلامی میں خارجہ پالیسی بنے گی تو ہم مزید غلامی میں جکڑتے چلے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’شب یکجہتی غزہ‘‘ کے سلسلے میں حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آبادپر قائم کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امراء ضلع وسطی اویس یاسین،عرفان حسن، حارث علی خان،قیم ضلع سہیل زیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ دریں اثناء جماعت اسلامی کے تحت ’’شب یکجہتی غزہ‘‘ کے سلسلے میں جمعرات اور جمعہ کو شہر بھر میں بڑی شاہراؤں، چورنگیوں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپ لگائے گئے، شہریوں کو ’’شب یکجہتی غزہ‘‘ میں شرکت کی دعوت دی گئی، امریکہ و اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی اور حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کی گئی۔ کیمپوں پر فلسطین فنڈ بھی جمع کیا گیا۔ علاوہ ازیں شہر بھر میں نماز جمعہ کے بعد ہزاروں کی تعداد میں ہینڈ بلز بھی تقسیم کی گئے اور فلسطین فنڈ جمع کیا گیا، عوام نے بھر پور جوش و جذنے کا مظاہرہ کیا اور نقد عطیات جمع کرائے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کیمپوں پر خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں بھی اسرائیل کے طیارے رہائشی علاقوں، اسکولوں اور ہسپتالوں پر بمباری کر رہے ہیں، اہل غزہ اور حماس کے مجاہدین جذبہ جہاد اور شوق ِ شہادت سے سرشار صبر و استقامت اور جرا ت مندی کے ساتھ ان کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ڈٹے ہوئے ہیں۔ رمضان المباک میں ہی 17ویں روزے کو حق اور باطل کا پہلا معرکہ غزوہ بدر پیش آیا تھا، اہل غزہ و حماس نے یوم بدر کی یاد تازہ کر دی ہے اور اسرائیل کی فوجی طاقت اور ٹیکنالوجی کو شکست دے دی ہے۔ اسرائیل نہتے لوگوں، خواتین، بچوں، اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر حملے کر رہا ہے۔فلسطین کے مسلمان قبلہ اول بیت المقدس اور انبیائ ? کی سرزمین فلسطین کی آزادی اور گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو ناکام بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہر مسلمان، تمام پارٹیوں اور حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا ساتھ دیں لیکن افسوس کہ عوام تو اہل غزہ کے لیے سب کچھ کرنے پر تیار ہیں لیکن حکمرانوں نے امریکہ کے خوف سے مجرمانہ طور پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ اپنے اقتدار کے تحفظ کے لیے حکومت اور حکومتی پارٹیاں ان کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔عوام مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں سے سوال کر رہے ہیں کہ وہ اہل غزہ و فلسطین کی حمایت اور اسرائیل و امریکہ خلاف کیوں کچھ نہیں بولتیں۔ تمام حکمران پارٹیاں عام انتخابات کے بعد جعلی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے تو ایک ہو گئی ہیں لیکن ان کو عوام احساسات و جذبات اور اہل غزہ پر اسرائیل مظالم و دہشت گردی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔#مزید قومی خبریں
-
سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
صوفی ثقافت و تہذیب یہاں بسنے والوں کے ڈی این اے میں ہے اس وقت تمام مسائل کا حل صوفی کلچر میں ہے،مشاہد حسین سید
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیرکی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جناح کیمپس کا دورہ ، کارکردگی کی تعریف
-
کاروبار کرنا یا چلانا حکومت کا کام نہیں ، حکومت کا کام صرف کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنا ہے، اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.